ETV Bharat / state

کیتھل ضلع کے 11 گاؤں لال ڈورا سے آزاد ہوں گے - کیتھل

ہریانہ کے ضلع کیتھل کے 11 گاؤں لال ڈورا سے آزاد کیے جائیں گے۔ گاؤں کو آزاد کرنے سے لوگوں کو ملکیت کا حق اور متعدد اسکیموں کے براہ راست فوائد حاصل ہوں گے۔

haryana
haryana
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 6:23 PM IST

ہریانہ حکومت کا ریاست کے لال ڈورا گاؤں سے 11 گاؤں کو آزاد کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے تحت کیتھل ضلع کے 11 گاؤں کو پائلٹ کی بنیاد پر لال ڈورا سے آزاد کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر سوجان سنگھ نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ جانکاری دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ لال ڈورا سے آزاد اسکیم کے تحت ضلع کے جن گاؤں میں ڈرون سے میپنگ کا کام ہونا ہے ان سبھی گاؤں میں محکمہ محصول اور پنچایت محکمے کے اہلکار باہمی تال میل سے گاؤں کی حدود میں چونا ڈلوانے کے کام کو ٹیم بناکر مکمل کریں۔

انہوں نے بتایا 'پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ضلع کے 11 گاؤوں کو شامل کیا گیا ہے جہاں مرکزی حکومت کی ٹیم 23 جولائی کو میپنگ کے کام کے لئے پہنچے گی'
انہوں نے کہا 'گاؤں کو لال ڈورا سے آزاد کرنے کی اہم اسکیم شروع کی ہے جس سے لوگوں کو گاؤں میں ملکیت کا حق اور متعدد اسکیموں کے براہ راست فوائد حاصل ہوں گے'۔

ضلع میں 11 گاؤں جن میں میپنگ کا کام ہونا ہے وہ ہیں بابالدانہ، گڑھی پاڈلا، اٹیلا، فرش ماجرا، مانجھلا، لینڈرکیما، لینڈرپیرزادہ، آندھلی، بڈھا کھیڑا، سنگت پورہ اور سرٹا۔

یہ بھی پڑھیے
سیلاب متاثرین ہائی وے پر زندگی گزارنے کو مجبور

ڈی سی نے افسران کو اس موقع پر گاؤں جاکر لوگوں کو اس اہم اسکیم سے آگاہ کرانے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.