ETV Bharat / state

ہریانہ: لوک دل رہنما کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ، پانچ کروڑ روپے نقد اور ہتھیار برآمد - غیر ملکی ہتھیار برآمد

ED Raids INLD Leader House Cash Weapon Recovered: غیر قانونی کانکنی معاملہ میں ای ڈی کی ٹیم ہریانہ میں دوسرے دن بھی بڑے چھاپے مار رہی ہے۔ چھاپے میں انڈین نیشنل لوک دل (INLD) لیڈر دلباغ سنگھ کے گھر سے تقریباً پانچ کروڑ روپے کی بھاری نقدی، غیر ملکی ہتھیار اور 300 زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ای ڈی کی ٹیم سونی پت کے کانگریس ایم ایل اے سریندر پنوار کے گھر سمیت دیگر کئی مقامات پر بھی چھاپے مار رہی ہے۔

ED raid in Haryana in illegal mining case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 12:46 PM IST

سونی پت (ہریانہ): غیر قانونی کانکنی معاملہ میں ای ڈی کے چھاپے مسلسل دوسرے دن بھی جاری ہیں۔ سونی پت سے کانگریس ایم ایل اے سریندر پنوار کے گھر پر گزشتہ 24 گھنٹوں سے ای ڈی کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کے اہلکار غیر قانونی کان کنی اور ای کنوینس گھوٹالے سے متعلق معاملہ میں کانگریس کے ایم ایل اے سریندر پنوار سے معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔

INLD لیڈر کے گھر سے بھاری مقدار میں نقدی اور غیر ملکی ہتھیار برآمد:

انڈین نیشنل لوک دل (INLD) لیڈر اور سابق ایم ایل اے دلباغ سنگھ کے گھر پر ای ڈی کے چھاپوں میں تقریباً 5 کروڑ روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ فی الحال نوٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی دلباغ سنگھ کے گھر سے کئی غیر ملکی ہتھیار اور 300 زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ چھاپے میں 100 سے زائد شراب کی بوتلیں اور 4/5 کلو گرام بُلین برآمد کیا گیا ہے۔

  • Directorate of Enforcement (ED) recovered illegal foreign-made arms, more than 100 liquor bottles & 5 crore cash and other materials have been recovered including several properties in India & abroad from Dilbag Singh Ex-MLA & his associate's premises: ED pic.twitter.com/dctSya8JEJ

    — ANI (@ANI) January 5, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جمعرات، 4 جنوری سے جاری چھاپے:

غیر قانونی کانکنی معاملہ میں آپ کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ای ڈی کی ٹیم نے جمعرات، 4 جنوری کو صبح چھاپہ ماری شروع کی تھی۔ ای ڈی کے افسران اور سی آئی ایس ایف کے اہلکار 5 مختلف گاڑیوں میں چھاپے کے لیے صبح تقریباً 8 بجے کانگریس ایم ایل اے کے گھر پہنچے۔ جمعرات سے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Lal Singh appears before ED سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی ای ڈی آفس پر دوبارہ طلبی، کارکنان سراپا احتجاج

ہریانہ میں کئی جگہوں پر ای ڈی کے چھاپے:

خدشہ ہے کہ ای ڈی حکام کو کانگریس ایم ایل اے سریندر پنوار کی رہائش گاہ سے کچھ اہم ثبوت مل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ غیر قانونی کانکنی معاملہ میں ہریانہ کے کرنال، یمنا نگر، فرید آباد کے ساتھ ساتھ چندی گڑھ اور موہالی میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ عدالت کے حکم کے بعد ای ڈی نے اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ تاہم ابھی تک ای ڈی کی طرف سے اس بارے میں میڈیا کو کوئی جانکاری نہیں دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جن جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں وہاں نہ تو کسی کو گھر سے باہر آنے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی باہر سے کسی کو گھر کے اندر جانے دیا جا رہا ہے۔ چھاپے کے حوالے سے متعلقہ مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ان پر بھی ای ڈی کی گرفت:

ذرائع کے مطابق، یمونا نگر اور آس پاس کے اضلاع میں غیر قانونی کانکنی سے متعلق ہریانہ کے یمنا نگر، سونی پت، موہالی، فرید آباد، چندی گڑھ اور کرنال کے علاقوں میں آئی این ایل ڈی کے سابق ایم ایل اے دلباغ سنگھ اور ان کے ساتھیوں کے 20 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ ای ڈی کی ٹیم چھاپے مار کر اہم دستاویزات کی تلاش میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم کے بعد کان کنی کے حوالے سے پہلے ہی کئی ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔

کرنال میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ:

ای ڈی کی ٹیم نے جمعرات کی صبح کرنال کے سیکٹر-13 میں بی جے پی لیڈر اشوک وادھوا کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ فی الحال ای ڈی کی ٹیم چھاپہ مار کارروائی میں اہم دستاویزات کی تلاش میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.