ETV Bharat / state

سات جنوری کو گروگرام میں کورونا ویکسین کا ڈرائی رن ہوگا

ہریانہ کے ضلع گروگرام میں سات جنوری کو کورونا ویکسین کا ڈرائی رن کیا جائے گا، جس کے لیے محکمہ صحت نے تین مرکز بنائے ہیں جن پر 25-25 لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

The dry run of corona vaccine will be held on January 7 in Gurugram district
سات جنوری کو ضلع گروگرام میں کورونا ویکسین کا ڈرائی رن ہوگا
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 10:00 PM IST

ضلع سول سرجن ڈاکٹر وریندر یادو نے بتایا کہ ڈرائی رن کے دن وزیرآباد پی ایچ سی، گاؤں بھانگرولی پی ایچ سی اور بسئی انکلیو میں گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول کو مرکز بنایا گیا ہے۔ ویکسین لگانے کے لیے پہلے مرحلے میں چار الگ الگ زمروں کے تحت ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ سب سے پہلے زمرے میں 36 ہزار طبی عملے کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی جس کے لیے 58 یا 60 مرکز بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔ ان طبی عملے میں پیرامیڈک اسٹاف، ڈاکٹر، آشاورکر، اے این ایم، اسٹاف نرس اور دیگر طبی عملے شامل ہیں۔ اسی طرح دوسرے زمرے میں فرنٹ لائن ورکر جیسے میونسپل کارپوریشن، شہری بلدیاتی اداروں کے افسر اور ملازم، مسلح افواج، پولیس ایلکار وغیرہ شامل ہیں۔

تیسرے مرحلے میں 50 سے 55 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شخص اور چوتھے زمرے میں 50 سال سے کم عمر کے ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو پہلے سے ہی سنگین بیماری سے متاثر ہیں۔ اس طرح مجموعی طورپر ضلع میں پہلے مرحلے میں دوسے ڈھائی لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے۔

ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ کورونا ویکسین ضلع میں شاید جنوری کے وسط میں پہنچ جائے گی۔ اس کے اسٹوریج کے لئے ضلع میں 37 کولڈ چین پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ پٹودی میں ڈسٹرکٹ ویکسین اسٹور بنایا گیا ہے جس میں دوسے ڈھائی لاکھ ویکسین رکھنے کاانتظام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسین لگانے کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے پوری تیاری کرلی ہے۔ کورونا ٹیکہ کاری مہم چلانے کے لئے ضلع میں 181 مقام نشان زدکیے گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.