ہریانہ پولیس کے ڈی آئی جی اشوک کمار کو ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وج کے بھائی کپل وج کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے معاملے میں معطل کر دیا گیا ہے۔
پیر کو ہریانہ پولیس نے ڈی آئی جی اشوک کمار کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
ڈی آئی جی اشوک کمار کے خلاف صدر تھانہ امبالہ میں دفعہ 323، 294،506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
کپل وج نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا تھا کہ ڈی آئی جی وجیلینس اشوک کمار نے فینکس کلب کے سابق چیئرمین راکیش اگروال کے پوتے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران اس کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔
کپل وج کا کہنا ہے شراب کے نشے میں ڈی آئی جی نے اس کے اہل خانہ کے ساتھ بھی بدسلوکی کرنا شروع کر دیا تھا۔ کپل نے الزام لگایا تھا کہ ڈی آئی جی نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
پولیس نے اس معاملے میں ایک مقدمہ درج کرکے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:
گلبرگہ: قلعہ حشام کی تاریخی جامع مسجد خستہ حال
واضح رہے کہ یہ معاملہ 7 فروری کو ڈھائی بجے کا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جس جگہ ہوا وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں لگایا گیا تھا۔ ایس ایچ او وجئے کمار اور امبالہ ایس پی خود ہی اس معاملے کی تحقیقات کے لئے سرہند کلب گئے تھے۔ تفتیش ابھی بھی جاری ہے۔