ETV Bharat / state

فریدآباد: قومی شاہراہ دوبارہ بحال

کسانوں کے احتجاج کے بعد دارالحکومت نئی دہلی کی پانچوں سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس کے لیے بیریکیڈ لگا دیا گیا تھا ، ان میں سے آج ایک سرحد بدرپور کو عام لوگوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 12:53 PM IST

قومی شاہراہ دوبارہ بحال
قومی شاہراہ دوبارہ بحال

آج صبح کو دہلی بدرپور بارڈر پر پولیس کی جانب سے لگائے جانے والے بیریکیڈ کو ہٹا دیا گیا ہے اور اب سواری گاڑیاں دہلی سے ہریانہ کے لیے آنا جانا شروع ہوگئی ہیں۔

گذشتہ دو دنوں سے کسان زرعی قوانین کی وجہ سے فریدآباد کے سنگھو بارڈر اور ٹکڑی بارڈر پر دھرنا دیے ہوئے تھے۔

قومی شاہراہ دوبارہ بحال

کسان مسلسل زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس کے لیے وہ دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دے کر حکومت تک اپنی آواز پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:جے پور: بی جے پی کی سینیئر رہنما کرن ماہیشوری نہیں رہیں

جب مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو دہلی کی پانچ سرحدوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم اب بدر پور بارڈر پر تصویر صاف دکھ رہی ہے۔ یہاں نہ پولیس ہیں اور نہ مظاہرہ کرنے والے کسان دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل 30 کسان تنظیموں نے دہلی کی پانچ سرحدوں سے داخل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس میں بدر پور بارڈر بھی شامل ہے۔

کسانوں کے انتباہ کے بعد بھی وہاں کوئی پولیس فورس موجود نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.