جے پور کے کاریگروں کی طرف سے تانبے سے تیار کئے گئے اس مجسمے کی انچائی 9 فٹ ہے جو یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کے سامنے نصب کیا جائے گا ۔
یونیورسٹی احاطے میں اتنے بڑے سائز میں نصب ہونے والا چودھری چرن سنگھ کا یہ پہلا مجسمہ ہوگا ۔
اس سے پہلے آئی جی آڈیٹوریم کے سامنے سابق نائب وزیر اعظم اور کسانوں کے مسیحا دیوی لال کے اس سائز کامجسمہ نصب ہے ۔
![چودھری چرن سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5449175_d.jpg)
یوم کسان تقریب میں ریاست بھر سے ہزاروں کسان بھی شرکت کریں گے چوٹالہ ہر ضلع سے زراعت اور مویشی پالن شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرے کرنے والے کسانوں کو بھی عزاز سے نوازیں گے ور کسانوں سے روبرو بھی ہوں گے ۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی احاطے میں واقع اورگینک فارمنگ سنٹر کا بھی دورہ کریں گے ۔