ETV Bharat / state

'دیپ سدھو سرکار کا ایجنٹ ہے'

مرکز کی جانب سے بنائے گئے نئے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے یوم جمہوریہ کی پریڈ کے بعد ٹریکٹر پریڈ ریلی نکالی گئی تھی جو لال قلعے کی فصیل تک پہنچ گئی، جس کی گرنام سنگھ نے مذمت کی ہے۔

یوم جمہوریہ کی پریڈ کے بعد ٹریکٹر پریڈ ریلی نکالی گئی تھی جو لال قلعے کی فصیل تک پہنچ گئی، جس کی گرنام سنگھ نے مذمت کی ہے

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 11:04 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے 26 جنوری کو دہلی میں ٹریکٹر پریڈ کی تھی جس میں کسان رہنما گرنام سنگھ چڈھونی نے ٹریکٹر ریلی کے دوران دہلی میں ہونے والے تشدد پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

دیپ سدھو سرکار کا ایجنٹ ہے

گرنام سنگھ چڈھونی نے کہا کہ آج لال قلعے پر جو کچھ ہوا وہ انتہائی قابل مذمت ہے، تاہم اس تحریک کو مذہبی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں کسانوں نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران دہلی میں تشدد ہوا، اسی دوران مشتعل کسان لال قلعہ کی فصیل پر چڑھ گئے اور لال قلعے پر بھی مظاہرین نے اپنا پرچم لہرایا۔

انہوں نے کہا کہ 'دیپ سدھو نے جو کیا اس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، ہمارے خیال میں وہ حکومت کا ایجنٹ ہے اور ہر بار وہ کسانوں کے رہنماؤں کے خلاف بولتا ہے اور ہمارا لال قلعہ پر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا'۔

یوم جمہوریہ کی پریڈ کے بعد ٹریکٹر پریڈ ریلی نکالی گئی تھی جو لال قلعے کی فصیل تک پہنچ گئی، جس کی گرنام سنگھ نے مذمت کی ہے
یوم جمہوریہ کی پریڈ کے بعد ٹریکٹر پریڈ ریلی نکالی گئی تھی جو لال قلعے کی فصیل تک پہنچ گئی، جس کی گرنام سنگھ نے مذمت کی ہے

چڈھونی نے کہا کہ دیپ سدھو باغی ہوکر لال قلعہ پر گیا اور اس نے لوگوں کو لال قلعہ کی جانب جانے کے لیے راغب کیا۔

چڈھونی نے کہا کہ دیپ سدھو نے لوگوں کو رِنگ روڈ تک لے جانے کی بات کہی تھی اور لوگوں کو معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ لال قلعہ پر لے جا ریا ہے۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ 'کوئی کسان کسی بھی طرح کے بہکاوے میں نہ آئے، ہم دہلی انتظامیہ اور پولیس کی بھی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے کسانوں پر فائرنگ کی'۔

انہوں نے کہا کہ 'انتظامیہ نے ہمیں وہ راستہ نہیں دیا جس کا ہم نے مطالبہ کیا تھا، اگر انتظامیہ ہماری مدد کرتی تو ایسا نہیں ہوتا'۔

چڈھونی نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ 'وہ دیپ سدھو جیسے لوگوں سے بچیں، کسی بھی افواہوں پر توجہ نہ دیں، کیوں کہ ایسے لوگ کسانوں کی تحریک کو مذہبی رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.