ETV Bharat / state

ہریانہ کے چار اضلاع میں کرفیو نافذ ہونے کا امکان

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 11:00 AM IST

انل وج کے مطابق 'دہلی سے آمد ورفت کرنے والے ہر فرد کی جانچ ممکن نہیں ہے، لہذا ان اضلاع میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے کرفیو نافذ کرنا ضروری ہے۔'

ہریانہ کے چار اضلاع میں کرفیو نافذ ہونے کے امکان

ریاست ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ 'ریاست کے چار اضلاع فرید آباد، گروگرام، جھاجر اور سونی پت میں کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔'

ان 4 اضلاع میں خصوصی توجہ دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے یہاں کے ہسپتالوں میں نہ صرف بیڈز میں اضافہ کیا ہے بلکہ خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اس کے باوجود وزیر داخلہ اور صحت انیل وج نے کہا ہے کہ 'ان 4 اضلاع میں کرفیو نافذ کیے بغیر کورونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہے۔ دہلی کی وجہ سے ہریانہ کے 4 اضلاع میں کورونا پھیل رہا ہے۔'

انیل وج کے مطابق 'دہلی سے آنے اور جانے والے ہر فرد کی جانچ ممکن نہیں ہے، لہذا ان اضلاع میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے کرفیو نافذ کرنا ضروری ہے۔'

وزیر داخلہ انیل وج نے کہا کہ 'دہلی سے ملحقہ چار اضلاع میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست میں 80 فیصد کورونا کیسز ان چار اضلاع میں ہیں اور اس کے پیش نظر ہم ان 4 اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں اور اپنے اضلاع کو سیل کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔'

ریاست میں کورونا کو کم کرنے کے لئے ماسک نہ لگانے پر حکومت پنجاب نے 5100 روپے جرمانہ عائد کیا ہے، اس پر وج نے کہا کہ 'ہریانہ میں ماسک نہ لگانے کی سزا 500 ہے اور یہ جرمانہ لوگوں کو اپنی غلطی کا احساس دلانے کا ایک ذریعہ ہے اور ہم اس کو سختی سے نافذ کررہے ہیں۔'

واضح رہے کہ 'ہریانہ میں اب تک کورونا انفیکشن کے 21 ہزار 240 کیسز درج کئے جا چکے ہیں۔ ان میں گروگرام، فرید آباد اور سونی پت میں 14 ہزار کیسز ہیں جو سب سے زیادہ ہیں۔ وہیں ریاست میں کورونا کی وجہ سے 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.