ETV Bharat / state

Crime News پلوال میں پڑوسیوں کے ہاتھوں لڑکی کا قتل - کرائم نیوز

ریاست ہریانہ کے پلوال ضلع کے ایک علاقے میں پڑوسیوں کے ہاتھوں 16 سالہ لڑکی کے قتل کی واردات پیش آئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 7:31 AM IST

پلوال: ہریانہ کے ضلع پلوال میں بدھ کو ایک لڑکی کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورکشر گاؤں ہاتھین میں ایک 16 سالہ لڑکی کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ پڑوسیوں پر پہلے لڑکی کی پٹائی کرنے اور پھر اسے اپنے گھر لے جاکر قتل کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد پڑوسیوں نے نابالغ لڑکی کی لاش کو پنکھے سے لٹکا دیا۔ ہلاک شدہ لڑکی کے اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے 6 نامزد افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

لڑکی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ محلے کے نصف درجن لوگوں نے لڑکی کی پٹائی کی۔ پھر لڑکی کا قتل کر کے اس کی لاش گھر میں پنکھے سے لٹکا دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہل خانہ کے بیان کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ نوجوان لڑکی کی لاش سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ہاتھین پولیس اسٹیشن انچارج مکیش کے مطابق گروکسار گاؤں کے رہنے والے شراون کمار نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ اس کی 16 سالہ بیٹی کو پڑوسی نے اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ کسی طرح لڑکی جان بچا کر گھر پہنچی۔ لڑکی کے باپ نے الزام عائد کیا ہے کہ چھ پڑوسیوں نے اس کی بیٹی کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا اور پھر اس کی لاش اپنے ہی گھر میں پنکھے سے لٹکا دی۔

لڑکی کے قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پولیس فورس کے ساتھ گاؤں پہنچے۔ انہوں نے لڑکی کی لاش کو قبضے میں لے کر پلوال سول اسپتال بھیج دیا۔ پلوال ضلع اسپتال میں ہلاک شدہ لڑکی کی ماں نے کہا کہ وہ اپنے اپنے کاموں کے لیے گھر سے باہر گئے تھے۔ لڑکی گھر میں اکیلی تھی۔ دوپہر کے تقریباً 12 بجے انہیں اپنی بیٹی کے قتل کی اطلاع ملی۔

مزید پڑھیں: باپ نے دوسری شادی کیلئے دو بیٹیوں کا قتل کر دیا

اہل خانہ کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ لڑکی کو ان کے پڑوس میں رہنے والے شخص اور اس کے اہل خانہ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی گھر والے گھر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ فی الحال پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.