ETV Bharat / state

Bittu Bajrangi Gets Bail نوح فرقہ وارنہ فساد کے الزام میں گرفتار بٹو بجرنگی کی ضمانت منظور

نام و نہاد گئو رکھشک بٹو بجرنگی کو نوح فرقہ وارنہ فساد میں گرفتار کرنے کے بعد 17 اگست کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

Bittu Bajrangi
نام و نہاد گئو رکھشک بٹو بجرنگی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 9:31 PM IST

گروگرام: نوح فرقہ وارانہ فساد کے الزام میں پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کے محض دو ہفتے بعد نام و نہاد گئو رکھشک بٹو بجرنگی کو بدھ کے روز عدالت نے ضمانت دے دی۔ بٹو بجرنگی کو 17 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا اور اسے فرید آباد ضلع کی ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔ راج کمار عرف بٹو بجرنگی کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوشا کنڈو کی شکایت پر نوح کے صدر پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فرید آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بٹو بجرنگی پر برج منڈل یاترا کے حوالے سے اشتعال انگیز تقریریں کرنے اور شوبھا یاترا کے دوران پولیس سے ہتھیار چرانے کا الزام ہے۔ نوح تشدد میں نام آنے کے بعد بٹو بجرنگی کو عدالت نے گرفتار کر کے 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا اور ضلع جیل نوح میں مخصوص مذہب کے لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے بجرنگی کو فرید آباد کی ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بٹو بجرنگی کی 14 دنوں کی عدالتی تحویل مکمل ہونے کے بعد بدھ کو اسے دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ واضح رہے کہ 31 جولائی کو نوح ضلع میں وشو ہندو پریشد کی برج منڈل جل ابھیشیک یاترا کے دوران فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ جس میں 100 سے زائد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ تشدد میں چھ افراد کی جان بھی گئی تھی۔ جن میں گروگرام پولیس کے دو ہوم گارڈ بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.