ETV Bharat / state

نوح سے تبلیغی جماعت کے افراد کو گھر بھیجنے کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : May 14, 2020, 10:32 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے افراد کو ان کی ریاست میں بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

continues to send tableeghi jamat's people to their home from nuh in haryana
نوح سے تبلیغی جماعت کے افراد کو گھر بھیجنے کا سلسلہ جاری

جانکاری دیتے ہوئے ایس ڈی ایم نوح پردیپ اہلاوت نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کی نگرانی میں گورنمنٹ گرلز کالج سالاہیڑی سے کرناٹک ریاست کے 19 جماعت کے افراد کو بس کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔ یہ جماعت کے افراد نئی دہلی سے ٹرین کے ذریعے کرناٹک پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح فیروز پور نمک سے بھی چھ تبلیغی جماعت کے افراد کو ان کے ریاست روانہ کیا گیا ہے۔ یہ جماعت کے لوگ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کے راستے اپنی ریاست پہنچیں گے۔ جن میں دو افراد کا تعلق جموں و کشمیر اور چار افراد یوپی کے باغپت، امروہہ، بجنور سے تعلق رکھتے ہیں۔

نائب تحصیلدار اختر حسین نے جماعت کے افراد کو بس میں بیٹھا کر کالج سے روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت کے افراد کو سماجی فاصلے کا خیال کرتے ہوئے بس میں بیٹھایا گیا ہے اور یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی سبھی ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔

واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کے یہ افراد گذشتہ 45 دنوں سے ضلع میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں رہ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کی شام تک قریب 100 افراد کو ان کے ریاست روانہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.