ETV Bharat / state

میوات:زراعت سےمتعلق بل پر کانگریس کا احتجاج

مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کے لیے بنائے جانے والے نئے بل پر مختلف ریاستوں میں شدید نقطہ چینی کی جا رہی ہے۔

کانگریس یوتھ کے ریاستی سیکریٹری روہت ناگر

author img

By

Published : Sep 20, 2020, 12:57 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے علاقہ میوات یوتھ کانگریس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں حکومت پر کسانوں کے ساتھ ظلم کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔

یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری روہت ناگر اور ضلع یوتھ کانگریس کے صدر ایڈووکیٹ مبارک خان ٹونکی نے اس پریس کانفرنس کی قیادت کی۔

میوات:کسان آرڈیننس کے خلاف کانگریس پارٹی کی نکتہ چینی

روہت ناگر نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے لائے گئے نئے آرڈیننس کسان مخالف ہیں۔ اور یہ قوانین زراعت کو بھی نجکاری کی طرف لے جانے کا پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ ہم نے ان چھ برسوں میں کسانوں کے لئے وہ کیا، جو کسی نے نہیں کیا۔

کانگریس یوتھ کے ریاستی سیکریٹری روہت ناگر نے کہا کہ ہم بھی اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ نریندر مودی سرکار نے وہ تمام ظلم کسان پر کیے ہیں جو آج تک کسی نے نہیں کئے۔کسان آج سب سے زیادہ خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔

مزید پڑھیں:انوراگ کشیپ پر جنسی ہراسانی کا الزام

غور طلب ہے کہ حکومت کی طرف سے کسانوں کے حوالے سے آرڈیننس لائے جانے کے بعد ہریانہ میں احتجاج شروع ہوگئے ہیں ۔

اس کے بعد ہریانہ کے پیپلی میں کسانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور انہیں بری طرح سے مارا پیٹا گیا۔

ان دنوں ریاست ہریانہ میں سیاست اسی پر مرکوز ہو کر رہ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.