ETV Bharat / state

حصار: یوراج سنگھ کے خلاف شکایت - سوشل میڈیا پر وائرل یوراج

سابق کرکٹر یوراج سنگھ اور کرکٹر روہت شرما کے درمیان براہ راست گفتگو میں ان پر دلت سماج کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

حصار: یوراج سنگھ کے خلاف ایس پی کو شکایت

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:05 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں دلت سماج کے خلاف مبینہ تبصرہ کو لے کر سابق بھارتیہ کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ پولیس سپرنٹنڈنٹ لوکیندر سنگھ سے کیا گیا ہے۔

حصار: یوراج سنگھ کے خلاف ایس پی کو شکایت

سابق کرکٹر یوراج اور کرکٹر روہت شرما کے درمیان براہ راست گفتگو میں ان پر دلت سماج کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دلت حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن اور وکیل رجت كلسن نے یہ شکایت درج کرائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یوراج سنگھ نے کرکٹر روہت شرما کے ساتھ گفتگو میں یہ تبصرے کیے ہیں۔'

ایڈوکیٹ رجت کلسن نے کہا کہ 'انہوں نے ایس پی ہانسی کو شکایت دی ہے، جس میں انہوں نے یوراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس تبصرے کو پورے دلت معاشرے کے لوگوں نے دیکھا ہے اور اس تبصرے سے نہ صرف ان کی بلکہ سبھی دلت برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔'

ایڈوکیٹ رجت کلسن نے کہا کہ 'اگر یوراج سنگھ کے خلاف اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو وہ اس معاملے کو لے کر احتجاج کریں گے۔'

پولیس سپرنٹنڈنٹ لوکندر سنگھ نے بتایا کہ 'انہیں شکایت موصول ہوئی ہے اور ڈی ایس پی کو تفتیش سونپ دی گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'تفتیش کے بعد معاملہ واضح ہونے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.