ریاست ہریانہ کا میوات ضلع پانی کے بحران سے دوچار ہے۔ پینے کے لائق صاف پانی کا مطالبہ میوات کے لوگ برسوں سے کرتے آرہے ہیں۔
سنہ 2004 میں حکومت کی جانب سے 425 کروڑ کی لاگت سے رینیویل منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ اس بڑے منصوبے کے آغاز کے بعد بھی میوات پانی کے مسائل سے دوچار ہے۔
گزشتہ دنوں اس نظام میں ہو رہی بدعنوانی پر ای ٹی وی بھارت نے متعدد خبریں نشر کیں۔
میوات پہنچے وزیراعلی منوہر لال کھٹر سے ای ٹی وی بھارت نے پانی کے مسائل کے متعلق سوال کیا۔
وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے کہا کہ 'جمنا سے کنڈلی مانیسر ایکسپریس وے کے ساتھ ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے نوح میوات کو 100 کیوسک پانی ملے گا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اس منصوبہ پر تقریبا 220 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔'
انہوں نے بتایا کہ' اس پروجکٹ کا افتتاح بھی کیا جا چکا ہے۔
وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا کہ 'میوات کو پینے کا پانی مہیا کرانے کے لئے ضروری اقدام کئے جا رہے ہیں۔'