جمعیت اہل حدیث ہریانہ کے ذریعے جمعیت اہل حدیث کی مردم شماری کی گئی ہے جس کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ جمعیت اہل حدیث ہریانہ بشمول راجستھان، اتر پردیش میوات کی مردم شماری کے مطابق جمعیت اہل حدیث کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار ہے۔
اس تعلق سے ریاستی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کے امیر ڈاکٹر عیسی انیس نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے ریکارڈ میں اہل حدیث کے گاؤں میں 165 مساجد ہیں۔
مزید پڑھیں:
کورونا وائرس سے امریکی معیشت بری طرح متاثر
انہوں نے کہا کہ 'مردم شماری سے یہ فائدہ حاصل ہوگا کے جب ہم کسی نیک کام کے لئے فنڈ جمع کرنا چاہیں گے ۔ تو اس میں کافی آسانی ہوگی۔ اس کے علاوہ جو پسماندہ گاؤں ہیں۔ جہاں بنیادی تعلیم کے لئے کوئی منظم طریقہ نہیں ہے وہاں ہم مکاتب اور مساجد کی تعمیر کرسکیں گے۔