ETV Bharat / state

C20 Meeting ہریانہ میں مجموعی صحت کے لئے سی 20 میٹنگ شروع - ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ ہندوستانی نظام طب جامع پر یقین رکھتا ہے۔ اسی لیے یوگا کو ذہنی اور جسمانی صحت میں یکساں توجہ دی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 7:31 PM IST

نئی دہلی: جی20 ذہنی اورجسمانی صحت کی سول سی-20 میٹنگ ہفتہ کو نیشنل کیپیٹل ریجن کے فرید آباد میں شروع ہوگئی جو اگلے دو دن تک جاری رہے گی۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے فرید آباد کے امریتا اسپتال میں میٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی نظام طب جامع پر یقین رکھتا ہے۔ اسی لیے یوگا کو ذہنی اور جسمانی صحت میں یکساں توجہ دی گئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ٹیڈروس گیبریئس نے آن لائن میٹنگ کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت کرشن پال گجر اور آیوش کی وزارت کے مشیر منوج نیساری اورہریانہ حکومت کے کئی وزرا اور روانڈا اور ارجنٹینا کے نمائندے بھی موجود تھے۔سی-20 صدر ماتا امرتانندمئی نے آن لائن خطاب کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈیجیٹل ایجوکیشن فار ایڈوانسڈ کلینیکل کیپیسٹی لرننگ - دیشا ایپ اوروی آر ود یو ایپ کو لانچ کیا گیا۔ دیشا ایپ دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے طبی عملے کے لیے وی آر ود یوایپ ذہنی صحت کے لیے ہے۔میٹنگ میں 700 نمائندے حصہ لے رہے ہیں جس میں جی-20 کے اصل بیان میں ذہنی اور صحت کے حوالے سے شامل کرنے کے لیے مواد تیار کریں گے۔ پوری میٹنگ میں دماغی صحت، غذائیت،خواتین اور بچوں کی صحت، بزرگوں کی دیکھ بھال، مجموعی صحت کا نقطہ نظر، ایک صحت اور غیر متعدی امراض میں کمی سمیت صحت عامہ کے سات شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس موقع پر منوہر لال نے امرتا اسکول آف میڈیسن کا بھی افتتاح کیا۔ اس کے کیمپس میں سال 2023-24 کے لیے ایم بی بی ایس کے لیے 150سیٹیں رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Framework Working Group Meeting چنئی میں جی20 فریم ورک ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.