ETV Bharat / state

ہریانہ: شوہر نے بیوی کو آگ کے حوالے کر دیا - رشتہ داروں نے پنچایت کے ذریعہ معاملہ رفع و دفع کرادیا تھا

یمنا نگر میں شوہر کے ذریعہ اپنی بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے، پولیس نے شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بیوی کو آگ کے حوالے کر دیا
بیوی کو آگ کے حوالے کر دیا
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 12:56 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع یمنا نگر کے گاندھی نگر میں ایک شوہر نے اپنی اہلیہ کو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ اس معاملہ کی اطلاع متاثرہ خاتون نے پولیس کو دی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بیوی کو آگ کے حوالے کر دیا
بیوی کو آگ کے حوالے کر دیا

متاثرہ خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر کلونت شراب پیتا ہے اور اسے مارتا پیٹتا ہے۔ اس سے قبل 20 جنوری 2018 کو اس کے شوہر نے بری طرح سے پیٹا تھا، جس کی شکایت اس نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔ اس وقت رشتہ داروں نے پنچایت کے ذریعہ معاملہ رفع دفع کرادیا تھا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر میں اپنی بیٹی کے ساتھ شوہر سے علاحدہ رہتی ہیں۔ اس نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اسے مسلسل دھمکیاں دیتا رہا کہ کیس واپس نا لینے کی صورت میں وہ اس کا قتل کر دے گا۔

خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ وہ رات کو اپنی بیٹی کے ساتھ کمرے میں سو رہی تھیں۔ اچانک اس کا شوہر گھر میں داخل ہوا اور اس کے لحاف پر تیل ڈال کر اسے آگ لگا دی۔ خاتون آگ سے بری طرح جھلس گئی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جب اسے ہوش آیا تو وہ اسپتال میں تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کا گرفتار کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.