ETV Bharat / state

کانگریس کو ووٹ دینے پر فائرنگ - پی جی آئی ہسپتال

ریاست ہریانہ کےجھجر میں بی جے پی کے حامی نے کانگریس کو ووٹ دینے پر اپنے کزن بھائی کو گولی ماری۔

کانگریس کو ووٹ دینے پر فائرنگ
author img

By

Published : May 15, 2019, 9:22 AM IST

اطلاعات کے مطابق 12 مئی کو کانگریس اور بی جے پی کے درمیان تنازع ہوا، ووٹنگ ختم ہونے کے بعد بی جے پی کے حامی دھرمیندر نے اپنے کزن بھائی راجا کا گولی مار قتل کردیا کیوں کہ اس نے کانگریس پارٹی کو ووٹ دیا تھا۔اس معاملے میں راجا کی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی ہیں۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) جھجر رامیش کمار نے کہا کہ ہمیں سیلانا دیہات کے اس واقعے کی اطلاع پیر کے روز موصول ہوئی۔جب ہم موقع پر پہنچے تب تک ملزم دھرمیندر وہاں سے فرار ہوگیا تھا۔جس بندوق سے گولی ماری گئی وہ غیر قانونی ہے۔ہم نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

راجا کی والدہ نے بتایا کہ پولنگ کے روز دھرمیندر نے راجا کو بی جے پی کو ووٹ دینے کو کہا تھا۔ لیکن راجا نے اس کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی۔ جس کے سبب دھرمیندر نے فائرنگ کردی۔ راجا کو پی جی آئی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی حالت ابھی مستحکم ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.