سونی پت: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کا مظاہرہ جاری ہے۔ پیر کو پہلوانوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد خبریں آنے لگیں کہ پہلوانوں نے نوکری جوائن کر لی ہے اور تحریک سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ تاہم اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی خاتون ریسلر ساکشی ملک نے ٹویٹ کرکے تمام خبروں کو فرضی قرار دیا۔ اب بجرنگ پونیا نے اس معاملے پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں بجرنگ نے کہا ہے کہ تحریک واپس لینے کی افواہ پھیلائی جا رہی ہے، یہ سب جھوٹ ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ اس لیے پھیلایا جا رہا ہے تاکہ ملک بھر سے ہمارے ساتھ وابستہ لوگوں میں انتشار پیدا کیا جا سکے۔ لیکن ہم سب ایک ساتھ ہیں اور مضبوطی سے لڑ رہے ہیں۔
-
हमारे मेडलों को 15-15 रुपए के बताने वाले अब हमारी नौकरी के पीछे पड़ गये हैं.
— Sakshee Malikkh (@SakshiMalik) June 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
हमारी ज़िंदगी दांव पर लगी हुई है, उसके आगे नौकरी तो बहुत छोटी चीज़ है.
अगर नौकरी इंसाफ़ के रास्ते में बाधा बनती दिखी तो उसको त्यागने में हम दस सेकेंड का वक्त भी नहीं लगाएँगे. नौकरी का डर मत दिखाइए.
">हमारे मेडलों को 15-15 रुपए के बताने वाले अब हमारी नौकरी के पीछे पड़ गये हैं.
— Sakshee Malikkh (@SakshiMalik) June 5, 2023
हमारी ज़िंदगी दांव पर लगी हुई है, उसके आगे नौकरी तो बहुत छोटी चीज़ है.
अगर नौकरी इंसाफ़ के रास्ते में बाधा बनती दिखी तो उसको त्यागने में हम दस सेकेंड का वक्त भी नहीं लगाएँगे. नौकरी का डर मत दिखाइए.हमारे मेडलों को 15-15 रुपए के बताने वाले अब हमारी नौकरी के पीछे पड़ गये हैं.
— Sakshee Malikkh (@SakshiMalik) June 5, 2023
हमारी ज़िंदगी दांव पर लगी हुई है, उसके आगे नौकरी तो बहुत छोटी चीज़ है.
अगर नौकरी इंसाफ़ के रास्ते में बाधा बनती दिखी तो उसको त्यागने में हम दस सेकेंड का वक्त भी नहीं लगाएँगे. नौकरी का डर मत दिखाइए.
بجرنگ پونیا نے یہ بھی کہا کہ دہلی پولیس اور کچھ میڈیا چینل ہمارے نام پر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔ خبروں میں دکھایا جا رہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ایجی ٹیشن واپس لے کر نوکری جوائن کر لی ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ ہمارے نام پر ایسی منفی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بجرنگ پونیا نے بڑا اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی ہماری تحریک میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو ہم انصاف کے لیے نوکری چھوڑنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Wrestlers Protest پہلوانوں نے تحریک ختم کرنے کی تمام افواہوں کی تردید کی
وہیں ساکشی ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہمارے تمغے 15 روپے بتاتے تھے وہ اب ہماری نوکریوں کے پیچھے ہیں۔ ہماری زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے، اس کے سامنے نوکری بہت چھوٹی چیز ہے۔ اگر نوکری انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنتی نظر آئی تو ہم اسے چھوڑنے میں دس سیکنڈ بھی نہیں لگائیں گے۔ نوکری کا خوف نہ دکھائیں۔