سونی پت: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سبکدوش ہونے والے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ اس تحریک کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اور سابق ریسلر ببیتا پھوگاٹ اور احتجاجی ریسلر ساکشی ملک کے درمیان لفظوں کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ ہفتہ 17 جون کو ساکشی ملک نے اپنے شوہر ستیہ ورت کدیان کے ساتھ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ببیتا پھوگاٹ اور بی جے پی رہنما تیرتھ رانا پر سنگین الزامات لگائے۔ وہیں منگل کو ببیتا پھوگاٹ نے بھی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساکشی ملک کو نشانہ بنایا ہے۔
ببیتا پھوگاٹ نے ساکشی ملک کو شاطر ذہن کا مالک بتایا اور ساکشی ملک اور ان کے شوہر پر کانگریس کے ترجمان ہونے کا الزام لگایا۔ ساتھ ہی انہوں نے ساکشی ملک کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سیاست کرنا چاہتی ہیں تو کھل کر سامنے آئیں۔ ببیتا پھوگاٹ نے کہا کہ انہیں دوسروں کے جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔
-
झूठा है झूठ बात ये बोलेगा आईना
— Babita Phogat (@BabitaPhogat) June 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
आओ हमारे सामने हम सच बताएँगे#Theorginaltruth
मैं किसी पर तंज कसने मैं विश्वास नहीं करती,
मुझे ग़ुरूर है खुद पर मैं झूठ के दांव नहीं चलती!#Standwithtruth pic.twitter.com/aZKOv1jC3H
">झूठा है झूठ बात ये बोलेगा आईना
— Babita Phogat (@BabitaPhogat) June 20, 2023
आओ हमारे सामने हम सच बताएँगे#Theorginaltruth
मैं किसी पर तंज कसने मैं विश्वास नहीं करती,
मुझे ग़ुरूर है खुद पर मैं झूठ के दांव नहीं चलती!#Standwithtruth pic.twitter.com/aZKOv1jC3Hझूठा है झूठ बात ये बोलेगा आईना
— Babita Phogat (@BabitaPhogat) June 20, 2023
आओ हमारे सामने हम सच बताएँगे#Theorginaltruth
मैं किसी पर तंज कसने मैं विश्वास नहीं करती,
मुझे ग़ुरूर है खुद पर मैं झूठ के दांव नहीं चलती!#Standwithtruth pic.twitter.com/aZKOv1jC3H
ساکشی ملک پر حملہ کرتے ہوئے ببیتا پھوگاٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تحریک کی قیادت کرنے والی ساکشی ملک کانگریس کی کٹھ پتلی ہیں۔ ساکشی صرف کانگریس رہنماوں کے کہنے پر کام کر رہی ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کانگریس کی ترجمان کے طور پر کیوں بات کر رہی ہیں۔ ساکشی ملک اب پنچایتوں اور کسان تنظیموں کا سہارا لے کر خود کو پاک و صاف کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ببیتا پھوگاٹ نے دیپیندر سنگھ ہڈا پر بھی سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب دیپیندر سنگھ ہڈا ہریانہ ریسلنگ فیڈریشن کے عہدے پر بیٹھے تھے تو انہوں نے خواتین ریسلرز کا خیال نہیں رکھا۔ اس وقت آپ نے خواتین پہلوانوں کے دکھ درد جاننے کی کوشش نہیں کی۔ اب وہ اس سارے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Wrestlers Protest ہمارا احتجاج سیاسی نہیں ہے، ستیہ ورت کدیان
اس کے ساتھ ہی ببیتا پھوگاٹ نے کہا کہ ساکشی ملک دیپیندر سنگھ ہڈا کا دفاع کر رہی ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ وہ پہلوان بننے کے بجائے کانگریس کی ترجمان کی طرح بات کر رہی ہیں۔ بھارتی اور خاتون ریسلر ہونے کے ناطے میرا خون بھی ابل رہا تھا، لیکن ساکشی ویڈیو میں بچکانہ باتیں کر رہی تھیں، اب سارا کھیل دوسروں کے کندھوں پر ڈال کر خود پاک و صاف بننے کی کوشش کر رہی ہیں، ببیتا پھوگاٹ نے ساکشی ملک کو شاطر ذہن قرار دے دیا۔