کووڈ۔19 انفیکشن کی روک تھام کے لیے ہریانہ حکومت نے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ بتا دیں کہ ریاست میں سبھی تعلیمی ادارے، اسکول، کالج، ٹریننگ ادارے اور کوچنگ سنٹر بند رہیں گے۔
مالیاتی کمشنر اور ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجیو کوشل نے احکام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 'کورونا کرفیو' کے تحت ہریانہ میں رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک تمام غیر ضروری سرگرمیوں کے لئے افراد کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
سنجیو کوشل نے بتایا کہ ہریانہ میں ضلعی ڈپٹی کمشنر مقامی سطح پر ضرورت کے مطابق 'کورونا کرفیو' کے لئے دفعہ 144 نافذ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرول پمپ، ایل پی جی، پٹرولیم، گیس، خوردہ اور اسٹوریج کے دکانوں، بجلی کی پیداوار، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن یونٹ اور خدمات کو رکاوٹ نہیں بنے گی۔
سنجیو کوشل نے بتایا کہ کولڈ اسٹوریج اور ویئرہاؤسنگ کی خدمات جاری رہیں گی۔ کھیت میں کسانوں اور کھیت میں کام کرنے والوں کا کام، اے ٹی ایم، کمبائن ہارویسٹر اور دیگر کھیتی یا باغوانی وسائل کی طرح کٹائی اور بوعائی متعلق مشینوں کی بین ریاستی نقل و حمل پر پابندی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:
کیا وقت سے پہلے کمبھ مکمل کر لیا جائے گا؟
سنجیو کوشل نے کہا کہ ہوائی اڈے یا ریلوے اسٹیشن یا آئی ایس بی ٹی یا بس اسٹیشنوں سے جانے یا واپس آنے والے مسافروں کو چھوٹ دی جائے گی۔