ETV Bharat / state

'شریعت ہمیں ایثار و قربانی کی تعلیم دیتی ہے' - ہم ایک دوسرے کیلئے قربانی دیں

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم مولانا ہارون سنابلی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھائی بھائی کا دشمن بن گیا ہے، بھائی سے بھائی کو نفرت ہے، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔

مولانا ہارون سنابلی
مولانا ہارون سنابلی
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 7:26 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے نیمکا گاؤں میں مدرسہ ابن تیمیہ کی جانب سے ایک دینی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دینی اجلاس مدرسہ ابن تیمیہ نیمکا کے سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم مولانا ہارون سنابلی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھائی بھائی کا دشمن بن گیا ہے، بھائی سے بھائی کو نفرت ہے یہ انتہائی افسوسناک ہے، ہم محمد صل اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں۔ ہمیں شریعت یہ تعلیم دیتی ہے کہ ہم ایک دوسرے کیلئے قربانی دیں اور ایثار و قربانی ماحول پیدا کریں۔

مولانا ہارون سنابلی

مہمان خصوصی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے موجودہ حالات اور مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر خطاب کیا۔

مشہور خطیب مولانا جرجیس سراجی نے اصلاح معاشرہ اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے سیر حاصل خطاب کیا، عوام رات 12 بجے تک پنڈال میں علماء کی تقاریر سے مستفید ہوتی رہی۔

غور طلب ہے کہ اجلاس کی صدارت صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کے امیر ڈاکٹر عیسی انیس جامعی نے کی جبکہ صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کے ناظم مولانا عبد الرحمن سلفی کی زیر قیادت اس اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مدرسہ ابن تیمیہ نیمکا کے ناظم مولانا زکریا، نائب امیر حافظ داؤد سلفی، نائب ناظم مولانا اکبر سلفی، مولاناصدیق سلفی، مولانا حبیب سلفی، مولانا حکیم الدین سنابلی اور حافظ عمران سنابلی سمیت متعدد علماء کرام موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.