ETV Bharat / state

Bulldozer Victims in Mewat میوات میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد یکطرفہ بلڈوزر کاروائی، جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی متاثرین سے ملاقات

author img

By

Published : Aug 6, 2023, 9:22 PM IST

ہریانہ کے میوات علاقہ میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے ضمن میں کی جانے والی بے دریغ اور یکطرفہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء راجستھان کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد قاسمی نے کہا ہے کہ یہ قانون وانصاف کے ساتھ مذاق ہے۔

Etv Bharat
میوات میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد یطرفہ بلڈوزر کاروائی

نوح: جمعیۃ علماء ہند نے اپنے جاری کری کردی پریس ریلیز میں الزام لگایا کہ ہریانہ پولس قانون وانصاف دونوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کی اندھا دھند گرفتاریاں کرکے اس پورے علاقہ میں خوف ودہشت کاماحول پیدا کرنا چاہ رہی ہے۔ صدر جمعیتہ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کے حکم پر میوات پہنچے مولانا راشد قاسمی نے کہا جگہ جگہ تلاشیاں ہو رہی ہیں اور گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا سب سے بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ ضلع افسران یکطرفہ کارروائی و بلڈوزر سے مکانوں کو توڑ کر عوام میں ڈر پیدا کر رہے ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے جہاں جہاں مکان منہدم کئے گئے ہیں ان ان علاقوں کا دورہ کیا، وہیں نلہڑ متاثرین کے لئے مالی امداد بھی فراہم کرائی گئی ہے۔ وفد نے چودھری آفتاب ایم ایل اے نوح سے ملاقات کرکے موجود صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور بلڈوزر کارروائی کے خلاف چندی گڑھ ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کرنے کے سلسلہ میں باتیں کیں، اس کے بعد شہید حسن خاں میواتی نلہڑ میڈیکل کالج کے قرب میں بلڈوزر کارروائی سے مسمار دوکان و مکان کا جائزہ لیا۔ سڑک کے دونوں طرف تمام دکانیں مسمار کردی گئی ہیں، نلہڑ گاؤں کے جنگل میں پہاڑ کے دامن میں غریب مسلمانوں کی بستی کو پوری طرح سے اجاڑ دی گئی ہیں، وفد نے یہاں 8بے حد ضرورت مند خاندانوں کی فوری طور پر نقد مالی مدد کی اس کے بعد یہ وفد میوات قصبہ تاوڑو پہنچا۔

تاؤڑو سوہنہ روڈ پر درجنوں بلڈوز کی گئی دکانوں کے مالکان سے ملاقات کی، ان میں سے کئی ساری دکانیں ذاتی زمین پر شاہراہ سے قانونی فاصلے پر بنائی گئی تھیں واپسی پر نوح چوک اور بس اڈے کے ارد گرد خاکستر کچی اور پکی دکانیں منہدم نظر آئیں۔ نوح کا مشہور کئی منزلہ سہارا ریسٹورینٹ بھی زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ پنگواں میں ایک مکان منہدم کر دیا گیا ہے یہاں بھی متأثرین کی مالی مدد کی گئی فیروز پور پونہانہ شاہ راہ پر موضع چاندڑاکا میں بھی کئی دکانوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ وفد نے محسوس کیا کہ ہر جگہ لوگ ڈرے سہمے ہوئے ہیں۔ بلڈوز کی اس کارروائی کی زد میں بعض غیرمسلموں کے مکانات اور دوکانیں بھی آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر محترم کی خصوصی ہدایت پر وفد نے ان لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ جمعیۃعلماء ہند انہیں بھی ہر ممکن مدد فراہم کرانے کی کوشش کرے گی، اس لئے کہ جمعیۃعلماء ہند اپنے قیام سے اب تک مذہب سے اوپر اٹھ کر اپنی فلاحی اور امدادی سرگرمیاں انجام دیتی آئی ہے، اس نے مذہب کی بنیادپر کبھی کوئی کام نہیں کیا بلکہ جو بھی کیا ہے انسانیت کی بنیادپر کیا ہے۔

جمعیۃعلماء ہند ملک کی جدو جہد آزادی سے لیکر آزاد ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں مسلسل ایک قا ئدانہ کردار ادا کرتی آئی ہے، اس نے ہمیشہ انسانیت نوازی اور انسانی خدمت کو اولیت دی ہے۔ قدرتی آفات ہوں یا سماجی مسائل یا ملکی معاملات ہوں یا کوئی ملی مسئلہ ہو، دہشت گردی میں ماخوذ کئے گئے بے گناہوں کو انصاف دلانے کی جدوجہد ہو یا فسادات سے متاثر افراد کی امداد اور ان کی بازآبادکاری کا مسئلہ ہو، ملک میں سیلاب سے آنے وانی تباہی ہو یا پھر سیاسی وسماجی امتیاز کا شکار ہونے والے لوگوں کی رہنمائی کا معاملہ ہو جمعیۃ علماء ہند نے کسی مذہبی تفریق کے بغیر سب کی بہبود کے لئے انسانی بنیاد پر کام کیا ہے۔

جمعیتہ علمائے ہند نے اپنے اسی قومی وملی مش کے تحت نوح میوات واطراف کے علاقوں میں فسادات کے بعد بلا لحاظ مذہب وملت راحت رسانی کا کام شروع کردیا ہے وفد کا یہ دورہ ابھی جاری رہے گا، تاکہ تمام متاثرین تک برقت رسائی حاصل کرکے ان تک عبوری امدادپہنچائی جائے واضح ہوکہ ظالمانہ طریقہ سے جائز زمینوں پر تعمیر کی گئی دوکانوں اورمکانوں کو مسمارکئے جانے کے خلاف جمعیۃعلماء ہند کل پنجاب اینڈہریانہ ہائی کورت میں ایک پٹیشن بھی داخل کرنے جارہی ہے، وفدمیں الحاج میانجی محمد رمضان مالب، ضلع نوح میوات مولانا محمد الیاس صاحب جھمراوٹ نائب صدر جمعیۃ علماء میوات مولانا محمد راشد صاحب مہتمم مدرسہ دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا۔ جنرل سیکریٹری راجستھان، مولانا شریف صاحب گنگوانی محمد نعیم۔ میل مدرسہ حاجی اختر صاحب کاٹپوری حاجی گل دین صاحب پنگواں مولانا یحییٰ صاحب مفتاحی و دیگرحضرات شامل تھے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.