ETV Bharat / state

ہریانہ میں کورونا کے 560 نئے کیسز - ہریانہ میں کورونا وائر

ہریانہ میں کورونا وائرس کے آج 560 نئے کیسز آنے کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 8832 ہو گئی ہے۔ وہیں ان میں سے 130 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 3952 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے فعال کیسز بھی بڑھ کر 4750 تک پہنچ گئے ہیں۔

560 new cases of Corona in Haryana
ہریانہ میں کورونا کے 560 نئے کیسز
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 1:56 PM IST

ریاست کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے محکمے کے کورونا صورتحال کے سلسلے میں جاری شام کے بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔

ریاست کے 22 اضلاع اس وقت کورونا کی زد میں ہیں۔ ریاست کے ضلع گروگرام (گڑگاؤں) میں حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں، یہاں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں فریدآباد، سونی پت، روہتک، اور جھجر، اضلاع میں بھی کورونا کے دن بہ دن کیسز بڑھ رہے ہیں۔

فرید آباد میں آج کورونا کے سب سے زیادہ 228 کیسز آئے۔ اس کے علاوہ گروگرام میں 180، سونی پت 37، حصار 19، پلول اور کرنال 16۔16، یمنا نگر 15، جھجر 09، ریواڑی 08، جیند 06، بھیوانی اور کروکشیتر پانچ۔پانچ، انبالہ، پانی پت اور فتح آباد چار چار اور پنچکولہ اور سرسہ میں دودو کیسز سامنے آئے۔

ریاست میں نوح، روہتک، چرکھی دادری اور کیتھل میں کورونا کا آج کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.