احمد آباد:اس سلسلے میں ایم آئی ایم کے کاونسلر زوبیر خان پٹھان نے کہاکہ مکتم پورا جوہاپورا کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے علاوہ فتح واڑی کینال کے قریب واقع بریج سویرا ہوٹل کے پاس ٹرافک مسائل سے لوگ پریشان ہیں۔ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے انتظامیہ کیا کر رہا ہے اس کا جواب دت سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقامی باشندوں کی جانب سے ان علاقوں کے مسائل سے متعلق شکایات ملتی ہیں۔احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے لیکن کبھی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ فتح واڑی کینال کا بریج کا تین کروڑ روپے بجے کارپوریشن نے منظور کیا تھا۔اس کام کو ڈیپوزٹری ورک قرار دے دیا گیا۔اس کام کو گجرات سرکار کے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو کرنا تھا۔ اب پتہ چل رہا ہے کہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اس کام کو کینال نرمدہ نگم کو سونپ دیا گیا ہے۔کسی کو کچھ پتہ نہیں کام کب شروع ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛عام اجلاس میں کانگریس کارپوریٹرس نے واک آؤٹ کیا
اے آئی ایم آئی ایم کے کاونسلر کے مطابق وہ جوہا پورا کے لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ ہے کہ جوہا پورا کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی دیکھائے۔کارپوریشن کی ایک چھوٹی سی کوشش سے وہاں کے لوگوں کی پریشانیاں دور ہو سکتی ہے۔