ETV Bharat / state

Importance of Zakat in Islam: 'اسلام میں صاحب نصاب افراد پر زکوٰۃ واجب'

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 4:03 PM IST

زکوٰۃ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جو اہل اسلام کے ہر صاحب نصاب پر واجب ہے۔ اس لیے رمضان کے دوران ہر صاحب نصاب شخص کو صدقہ، فطرہ، زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے۔ Zakat is Compulsory on Rich people in Islam

اسلام میں صاحب نصاب افراد پر زکوٰۃ واجب ہے

احمدآباد: زکوٰۃ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جو ہر صاحب نصاب شخص پر واجب ہے۔ اس کا بنیادی مقصد غریبوں کی مدد، معاشرتی فلاح و بہبود اور مستحق لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ Five Pillars of Islam

اس تعلق سے آج احمدآباد کی قریش مسجد کے امام مفتی محمد ارشد قریشی نے نے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران ہر صاحب نصاب شخص پر زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے، جب کہ فطرہ ہر شخص پر واجب ہوتی ہے۔ جس کے پاس سونا، چاندی، نقدی، کے علاوہ آپ کے ملکیت میں جتنا سرمایا ہو ان سب پر زکوٰۃ کی ادائیگی واجب ہوتی ہے، یعنی جن لوگوں کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا ہو تو ایسے افراد پر زکوٰۃ واجب ہے۔ Zakat is Compulsory on Rich people in Islam

ویڈیو

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ جو مسلمان صاحب نصاب ہیں، ان پر یہ واجب ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں نماز عید سے قبل فطرہ ضرور ادا کریں، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ صدقہ فطرہ کے سب سے زیادہ حقدار قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں جیسے آپ کے بھائی یا ان کی اولادیں، آپ کی بہنیں یا ان کی اولادیں۔ اس کے علاوہ دوسرے رشتے داروں کو بھی دیا جاسکتا ہے لیکن دادا دادی نانا نانی ماں باپ اپنی اولاد کو زکوٰۃ نہیں دے سکتے۔ اگر آپ کے رشتہ دار یا خاندان میں کوئی مستحق نہیں ہے تو پھر جو پڑوسی، غریب، مسکین، یتیم، مسافر محتاج، بے سہارا ہیں وہ اس کے حقدار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.