گجرات کے شیعہ عالم مولانا سید محمد امین رضوی نے کہا کہ ماہ محرم میں ہی کربلا کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں امام حسینؓ شہید ہوئے تھے۔ امام حسین کی شہادت سے رہتی دنیا تک یہ پیغام ملتا ہے کہ باطل کے خلاف حق کی سربلندی کے لیے اگر سر تن سے جدا بھی ہوتا ہے تو پرواہ نہ کی جائے اور قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کربلا کے میدان میں جانثاری کی ایک نئی لازوال مثال قائم کی ہے جسے رہتی دنیا تک یاد کیا جائے گا۔
مولانا سید محمد امین رضوی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت سے ہمیں یہ نصیحت ملتی ہے کہ ہم ظالم و جار حکمران کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور ہر حال میں دین حق کی حفاظت کی جانی چاہئے۔