ETV Bharat / state

ورلڈ فوڈ ڈے: احمدآباد میں قومی یکجہتی کی مثال

صحت بخش زندگی اور متوازن غذا دنیا کے ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو متوازن خوراک کے مسائل اور اس سے آگاہ کرنے کے لئے ہر برس 16 اکتوبر کو ورلڈ فوڈ ڈے (عالمی یوم خوراک) منایا جاتا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 9:36 AM IST

اس تعلق سے گجرات کے شہر احمدآباد کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یونائٹیڈ نیشنس وولنٹیئرس نامی تنظیم نے قومی یکجہتی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے شہر کی متعدد سلم بستیوں میں بلا تفریق مذہب و ملت کھانے پینے کی اشیأ تقسیم کی۔

واضح رہے کہ احمدآباد کی مختلف جھونپڑیوں اور سلم بستیوں میں رہنے والے لوگوں کو لاک ڈاون کے دوران روزانہ کھانا روزی روٹی حاصل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور انلاک ہونے کے باوجود ان غریبوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

احمدآباد میں قومی یکجہتی کی اعلی مثال قائم

آج بھی ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو متوازن خوراک نہیں مل پا رہی ہے۔ ایسے می‍ں انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یونائٹیڈ نیشنس وولنٹیئرس نے ہر غریب بستی میں کھانا پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا۔

اس تعلق سے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یونائٹیڈ نیشنس وولنٹیرس کے اسٹیٹ کو آرڈینیٹر رضوان امبالیا نے کہا کہ 'ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر تنظیم نے احمدآباد کے ہزاروں غریبوں کو کھانا ان کے گھر تک پہنچا کر دیا۔ تنظیم کے کارکنان نے پہلے غیر مسلم سلم بستیوں کا دورہ کیا اور علاقے کی خستہ حالت سے آگاہی حاصل کی جس کے بعد شہر کے ایسے تمام علاقوں میں کھانے پینے کی اشیأ تقسیم کی گئی'۔

احمد آباد کے علاقے شاہ پور میں واقع سلم بستی اندرا نگر چھاپرا کے رہنے والے سدھیر بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران بستی کا ہر شخص پریشان تھا اور یہاں کے لوگوں کو کھانے پینے کی ہی سب سے زیادہ پریشانی رہی تب بھی مسلم برادری کے لوگوں نے اس مشکل وقت میں بستی کے لوگوں میں کھانا تقسیم کیا تھا اور اب ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر بھی ان لوگوں نے غریبوں تک کھانا پہنچایا ہے جس سے یہاں کے لوگ کافی خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.