اسرو کے سائنسدان تپن مشرا نے دعویٰ کیا ہے کہ 'تقریبا تین سال قبل زہر دے کر انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس دعوے کے بعد ای ٹی وی بھارت نے تپن مشرا سے خصوصی گفتگو کی۔
تپن مشرا نے بتایا کہ' یہ حملہ شاید دیسی ریڈار امیجنگ سسٹم (IISAT) کو تیار کرنے میں ان کی شراکت کی وجہ سے ہوا تھا'۔
مشرا اس وقت اسرو میں سینیئر مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور رواں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کے احمد آباد میں واقع اسپیس ایپلیکیشن سنٹر کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔
مشرا نے کہا ، 'میری شراکت ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ - آرآئی سیٹ تیار کرنے میں تھی، اسے ایک اعلی سطح کی ٹکنالوجی سمجھا جاتا ہے۔ اس ٹکنالوجی کے ذریعے ہم زمین کو کسی بھی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ، 'اگر ہم دوسروں سے خریدیں تو یہ سودیشی کے مقابلے دس گنا مہنگا ہوگا'۔