ETV Bharat / state

Gujarat Assembly Session 2021: 'اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ سے متعلق محض چار سوالات کیوں؟' - گجرات اسمبلی اجلاس 2021

گجرات مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ '2021 گجرات اسمبلی اجلاس میں 7955 سوالات اٹھائے گئے جس میں اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ سے متعلق صرف چار سوالات پوچھے گئے تھے۔' Mujahid Nafees on minority issues

Gujarat Assembly Session 2021
Gujarat Assembly Session 2021
author img

By

Published : Mar 14, 2022, 7:22 PM IST

گجرات اسمبلی اجلاس Gujarat Assembly Session 2021 میں ہزاروں سوالات کے درمیان اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ سے متعلق صرف چار سوال پوچھے گئے تھے جس پر گجرات مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی نے سوالات اٹھائے ہیں۔

اس تعلق سے مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ 'ہم گجرات کی اقلیتوں کے حقوق پر مسلسل کام کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی پالیسیوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ Mujahid Nafees on Gujarat Govt policies

'اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ سے متعلق صرف چار سوالات کیوں؟'

انہوں نے کہا کہ '2021 گجرات اسمبلی اجلاس میں 7955 سوالات اٹھائے گئے ان تمام سوالات کو پڑھا تو معلوم چلا کہ گجرات اسمبلی کے دو سیشن میں اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ سے متعلق صرف چار سوالات پوچھے گئے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ان چار سوالوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گجرات اسمبلی میں ریاست کی 11.5 فیصد اقلیتوں کو کس طرح نظرانداز کیا جارہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں ’لو جہاد قانون‘ پر مجاہد نفیس سے خصوصی گفتگو

نفیس مجاہد نے کہا کہ 'مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک خط لکھ کر درخواست کرے گی کہ موجودہ بجٹ اجلاس میں گجرات میں اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ سے متعلق مسائل کو اٹھایا جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.