ETV Bharat / state

احمدآباد کا شاہین دواخانہ کیوں ہے خاص؟ - واصف حسین شیخ

شاہین دواخانہ کے ذریعے گزشتہ 30 سالوں سے لوگوں کی صحت کا خیال رکھا جا رہا ہے اور یہاں بہت ہی کفایتی فیس پر مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے جس کے سبب ہر روز بڑی تعداد میں مریض اس دوا خانے میں اپنا علاج کرانے پہنچتے ہیں۔

Why is Shaheen Pharmacy in Ahmedabad special?
احمدآباد کا شاہین دواخانہ کیوں ہے خاص؟
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 10:12 PM IST

جماعت اسلامی ہند پورے ملک میں خدمت خلق کے کام کے لیے پیش پیش رہتی ہے۔ جماعت اسلامی ہند اپنی خدمت خلق کو انجام دینے کے لیے بڑے پیمانے پر میڈیکل شعبے میں بھی کام کر رہی ہے، جس کے تحت جماعت اسلامی ہند گجرات نے شاہین ہیلتھ اینڈ ہائجین سوسائٹی بنائی ہے۔

احمدآباد کا شاہین دواخانہ کیوں ہے خاص؟

احمدآباد میں مذکورہ سوسائٹی کے ذریعے تین دواخانے تعمیر کیے گیے ہیں، جس کا نام شاہین دواخانہ رکھا گیا ہے۔ اس تعلق سے شاہین ہیلتھ اینڈ ہائجین سوسائٹی کے سکریٹری تنویر عالم کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی ہند نے خدمت خلق کا کام کرنے لیے شاہین دواخانہ بنایا یے جہاں بہت ہی کم قیمتوں پر مریضوں کو دوا دی جاتی ہے اور ان کاعلاج کیا جاتا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران بھی اس دوا خانے میں لوگوں کا بہترین علاج کیا گیا۔ شاہین دوا خانے کے صدر واصف حسین شیخ نے کہا کہ آج لوگوں کو بھاری فیس دے کر اپنا چھوٹے سے بڑی بیماری کا علاج کرانا پڑتا ہے، لیکن غریبوں کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ اپنا علاج پرائویٹ ہسپتال یا دوا خانے میں کرا سکیں، ایسے مریضوں کو صرف 15 روپے میں شاہین دواخانہ سے دوائیاں دی جاتی ہیں اور بڑی سے بڑی بیماری کا علاج بھی بہت ہی کفایتی خرچ میں کیا جاتا ہے، اس لیے لوگ یہاں آنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین دواخانہ کے ذریعے گزشتہ 30 سالوں سے لوگوں کی صحت کا خیال رکھا جا رہا ہے اور یہاں بہت ہی کفایتی فیس پر مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے جس کے سبب ہر روز بڑی تعداد میں مریض اس دوا خانے میں اپنا علاج کرانے پہنچتے ہیں۔

Why is Shaheen Pharmacy in Ahmedabad special?
شاہین دواخانہ کے ذریعے گزشتہ 30 سالوں سے لوگوں کی صحت کا خیال رکھا جا رہا ہے

شاہین دواخانے کے ایک ڈاکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ پرائویٹ ہسپتال میں بے تحاشہ فیس غریب مریضوں سے مانگی جاتی ہے، فیس ادا کرنا ان لوگوں کے لیے کافی مشکل ہوتا ہے، ایسے می‍ں شاہین دواخانے میں ہم نے ایسا انتظام کیا ہے کہ لوگ کسی بھی بیماری کا علاج رعایتی قیمت میں کرا سکتے ہیں۔

کورونا وائرس سے ویسے بھی لوگ اقتصادی بحران کا شکار ہیں اور لوگ یہاں سے کم قیمتوں میں دوا لے کر صحتیاب ہورہے ہیں، دریں اثنا یہاں آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ آٹھ برسوں سے یہاں سے دوا لے رہے ہیں جس سے ہمیں کافی فائدہ پہنچتا ہے اس لیے ہم یہیں اپنا علاج کرانے آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.