ETV Bharat / state

گجرات: کون بنے گا وزیراعلیٰ؟ آج ہوگا فیصلہ

وجے روپانی کے استعفیٰ کے بعد بی جے پی کے دفتر میں دو مرکزی مبصرین کی اور ارکان اسمبلی کی موجودگی میں آج میٹنگ ہوگی اور نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ میٹنگ دوپہر 3 بجے ہوگی۔

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 1:24 PM IST

کون بنے گا وزیراعلیٰ
کون بنے گا وزیراعلیٰ

گزشتہ روز وجے روپانی نے گجرات کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے ریاست کی باگ ڈور کس کے ہاتھوں میں جائے گی اس پر بحث جاری ہے اور آج گجرات بی جے پی دفتر میں ارکان اسمبلی اور مرکزی وزراء کی موجودگی میں میٹنگ ہوگی اور نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

گجرات کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر نتن پٹیل، گوردھن جافڑیا، سی آر پاٹل، پرفل پٹیل، جیش رادیا اور منسُکھ مانڈویا کے نام زیر بحث ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر پرشوتم روپالا، گنپت وساواوا کے نام بھی بطور وزیر اعلیٰ غور کئے جاسکتے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری ہوگی اور اسی کے ساتھ نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

کابینہ کے تعلق سے کہا جا رہا ہے کہ وجے روپانی کی کابینہ میں کچھ رد و بدل کئے جا سکتے ہیں اور کچھ وزراء کی چھُٹی بھی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کابینہ تشکیل دی جائے گی تاکہ رائے دہندگان کو اپنی جانب راغب کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی نے 2022 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سروے میں وزراء کی کارکردگی کی کا جائزہ لیا تھا جس میں کچھ وزراء کی کارکردگی تسلی بخش نہیں پائی گئی اور کہا جا رہا ہے کہ اسی بنیاد پر کابینہ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

سیاسی حلقوں میں جاری بحث کے مطابق گجرات میں اتر پردیش کی طرح دو نائب نائب وزیراعلیٰ کا فارمولا اختیار کرنے کا امکان ہے اور سیاسی ماہرین کے مطابق ایک نائب وزیراعلیٰ اوبی سی اور دوسرا قبائلی ذات سے ہوسکتا ہے خاص طور پر ایک نائب وزیراعلیٰ کو جنوب مشرقی گجرات سے لیا جا سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.