وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے سابرمتی آشرم سے امرت مہوتسو کی شروعات کریں گے اور اسی موقع پر سابرمتی سے ڈانڈی تک پیدل ڈانڈی کوچ بھی کی جائے گی جس میں 81 لوگ شامل ہیں۔ 5 اپریل کو ڈانڈی کوچ نوساری کے ڈانڈی میں پوری ہوگی۔
جہاں مہاتما گاندھی نے آج سے 90 سال قبل 12 مارچ 1930 کو نمک کا قانون توڑا تھا لیکن احمدآباد کے ڈانڈی بریج کے قریب پریکشت نگر اور چندر بھاگا کا۔کھاڑا میں رہنے والے غریب لوگ اس پروگرام کو نہ دیکھ سکیں اور خاص طورسے جو مہمان اور وزرا گجرات آنے والے ہیں وہ ان غریبوں کی نہ دیکھ سکیں اس کے لئے غریبوں کو چھپانے کے لئے بڑی دور تک سفید پردےلگائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امرت مہوتسو کے تحت ملک کی تمام ریاستوں میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ گجرات میں 75 مقامات پر آزادی کا امرت مہوتسو کے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے سفارت خانوں میں بھی امرت مہوتسو کے پروگرام منعقد ہونگے۔ 15 اگست 2022 کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے تک پورے ملک میں 75 ہفتوں تک ہر ہفتے ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ملک کے ہر شہری کو پروگرام میں شامل ہونے کے لئے اپنی دلچسپی کے مطابق پروگرام کرنے دیا جائے گا اور ثقافتی وزرات اس میں تعاون بھی کرے گی۔
آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی امرت مہوتسو کا افتتاح کرنے کے لیے 12 مارچ صبح 10:5 منٹ پر احمد آباد ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ وزیراعظم صبح 10:30 بجے گاندھی آشرم پہنچیں گے اور اس کے بعد 12:30 بجے ڈانڈی یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اس کے بعد وزیراعظم 12:35 کو احمدآباد ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوں گے اور احمدآباد ایئر پورٹ سے ایک بجے وزیر اعظم نریندر مودی دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔