اس سلسلے میں ویلفر پارٹی آف انڈیا گجرات کے صدر اکرام بیگ مرزا نے کہا کہ بغیر پرمیشن کے شاہ عالم علاقے سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جو ریلی نکالی گئی اس کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا جس کی وجہ سے اس علاقے کو بد نام کیا جارہا ہے جو بےحد غلط بات ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی کسی مذہب سے نہیں ہے ہماری لڑائی اپنے آئین کو بچانے کی لڑائی ہے ملک کے شہری حقوق کو بچانے کی لڑائی ہے ایسے میں ہمیں گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے خاموشی سے اپنی لڑائی لڑنی ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے محکمہ پولیس سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس بھی اطمینان و کنٹرول سے کام کرے اور صحیح طریقے سے معاملے کو سمجھے۔ پولیس کا کام لا اینڈ آرڈر کو قائم رکھنے کا ہے اور امن امان کو برقرار رکھنے کا ہے ایسے میں پولیس کو شہریوں کے جذبات کو بھی سمجھناچاہیے اور ان کے ساتھ صحیح برتاو کرنا چاہئیے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز تقریبا 10000 شرپسندوں نے نے گجرات کے شہر احمد آباد کے شاہ عالم علاقے میں بڑے پیمانے پر پتھراو، تشدد اور توڑ پھوڑ کی تھی اس دوران 19 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے اور پولیس کی مار پیٹ کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئیں تھی۔ اس کے بعد سے اب تک پولیس شرپسندوں کو حراست میں میں لے رہی ہے جس تک پولیس نے 64 افراد کو گرفتار کیا ہے فی الحال تحقیقات جاری ہے۔