ETV Bharat / state

Namaz Viral Video اسکول میں نماز ادا کرنے کی وائرل ویڈیو پر وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 11:54 AM IST

احمدآباد کے ایک پرائیوٹ اسکول میں ایک بچے کی نماز ادا کرنے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وی ویچ پی اور بجرنگ دل کے حامیوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔اس درمیان ٹیچر پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کی بھی اطلاع ہے۔ Viral video of praying in school

اسکول میں نماز  ادا  کرنے کی ویڈیو وائرل پر وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا احتجاج

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمد آباد میں واقع ایک پرائیوٹ اسکول میں عید میلاد النبی کے موقع پر نماز پڑھانے کے معاملے پر ایک تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اے بی وی پی اور دیگر تنظیموں نے اسکول میں نماز پڑھنے والے بچوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد احتجاج کیا۔ وی ایچ پی بجرنگ دل سمیت کئی تنظیمیں احتجاج کرنے اسکول پہنچ گئی اور اے بی وی پی کارکنان نے ٹیچر کی پٹائی کی جو بچوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔

دراصل احمد آباد کے گھاٹلوڈیا علاقے میں واقع پرائیوٹ اسکول میں طالب علم کی نماز پڑھانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔اس ویڈیو کو لے کر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔بچے کی نماز پڑھاتے ہوئے ویڈیو وائرل میں دعوی کیا جا رہا ہے۔اسکول میں 29 ستمبر 2023 کو عید میلاد النبی کا جشن کے موقع پر ایک پروگرام کے دوران ایک مسلم بچے نے نماز کا طریقہ بتایا کہ اس مسلم بچے نے لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" نظم کو پڑھا ۔بچے کے ارد گرد دوسرے بچے بھی موجود تھے۔ تنازع بڑھ گیا اور معاملہ حکومت تک پہنچ گیا۔

والدین اور ہندو تنظیموں نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ طالب علم کو نماز پڑھانے والے استاد کو بھی مارا پیٹا گیا اور پرنسپل کے استعفی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس معاملے پر اسکول کی پرنسپل نرالی ڈگلی نے کہا کہ ہمارا یہ عمل جان بوجھ کر نہیں تھا۔ ہم اسکول میں ہر تہوار مناتے ہیں۔ تمام بچے تہوار کے جشن میں حصہ لیتے ہیں۔ اسکول میں ایک مسلم بچے کو آرٹی ای کے ذریعے داخلہ ملا ہے۔ جب ہم نے بچے سے نماز کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ اسے نماز پڑھنے کا طریقہ اچھی طرح سے معلوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jamiat Ulema Relief in Bharuch جمعیۃ علماء احمد آباد نے بھروچ کے سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کی

عید میلاد النبی کے موقع پر اس معاملے پر بات ہوئی۔ بچے کا جوش دیکھ کر ہم نے اس کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ کسی کا دل دکھا نہیں ہمارا مقصد نہیں ہے۔ہمارے اسکول میں جو کچھ ہوتا ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے باوجود اگر کسی کو تکلیگ پہنچی ہے تو ہم اس کے لیے معذرت چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.