ETV Bharat / state

احمدآباد: شاہین فاؤنڈیشن کی جانب ویکسینیشن کیمپ - Vaccination camp by Shaheen Foundation

شاہین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی حمید میمن نے بتایا کہ 'یہ ہمارا پانچواں کیمپ ہے۔ ہر کیمپ میں 150 سے زائد لوگوں نے ٹیکہ لگوایا۔'

Vaccination camp by Shaheen Foundation Ahmedabad

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 1:59 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں میونسپل کارپوریشن اور شاہین فاؤنڈیشن احمدآباد کے اشتراک سے شہر کے دانی لمڈا میں ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

اس تعلق سے شاہین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی حمید میمن نے کہا کہ شاہین فاؤنڈیشن کی جانب سے دانی لمڈا میں موجود شاہین فاؤنڈیشن کی دفتر پر ہم نے کورونا کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔

احمدآباد: شاہین فاؤنڈیشن کی جانب ویکسینیشن کیمپ

انہوں نے بتایا کہ 'یہ ہمارا پانچواں کیمپ ہے۔ ہر کیمپ میں 150 سے زائد لوگوں نے ٹیکہ لگوایا اور آج بھی بڑی تعداد میں لوگ ویکسین لگوانے آ رہے ہیں۔'

واضح رہے کہ کورونا ویکسین کے تعلق سے سماج میں بہت ساری غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہیں اور لوگ کورونا کا ٹیکہ لگوانے سے ڈر رہے ہیں۔ ایسے می‍ں شاہین فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائی گئی کیمپ میں بڑی تعداد میں مسلم برادری کے لوگوں نے ٹیکہ لگواکر کورونا ویکسین کے تعلق سے پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کو دور کیا۔

ٹیکہ لگوانے آئے لوگوں نے اس موقع پر کہا کہ 'اگر کورونا سے ہمیں نجات حاصل کرنا ہے تو ہر انسان کو ویکسین لگوانا ضروری ہے۔'

اس ویکسینیشن کمیپ میں ٹیکہ لگوانے والے جمیعت علمائے ہند احمدآباد کے سیکرٹری مولانا محبوب نے کہا کہ 'سب سے پہلے شاہین فاؤنڈیشن کو میں مبارکباد دیتاہوں کہ جنہوں سے ویکسینیشن کیمپ رکھا۔'

یہ بھی پڑھیں: Corona Update: بھارت میں کورونا کے 41,965 نئے کیسز

جو لوگ ویکسین نہیں لے رہے ہیں میں ان لوگوں اپیل کرتا ہوں کہ ان افواہوں پر اعتماد نہ کریں اور ویکسین لیں، اپنی صحت کے لیے ملک کے حق اور کورونا سے نجات کے لئے ویکسین لینا بے حد ضروری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.