ETV Bharat / state

Clashes over Dargah in Gujarat جوناگڑھ میں درگاہ کو انہدامی نوٹس دیے جانے پر ہنگامہ، ہجوم کا پولیس چوکی پر حملہ

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 10:32 AM IST

Updated : Jun 17, 2023, 3:15 PM IST

گجرات کے جوناگڑھ میں جمعہ کی رات ایک درگاہ کو مبینہ تجاوزات کے معاملے میں انہدامی کارروائی کا نوٹس دیے جانے کے بعد سینکڑوں لوگوں نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ نوٹس کے بعد مشتعل ہجوم نے پولیس تھانے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، وہیں متعدد لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ police public clash in Junagadh

جوناگڑھ میں درگاہ کو نوٹس دیے جانے پر ہنگامہ، ہجوم کا پولیس چوکی پر حملہ

جوناگڑھ: گجرات کے جوناگڑھ میں میونسپل کارپوریشن نے ایک کمیونٹی کے مذہبی مقام کو نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد کچھ لوگوں نے مجیواڑی دروازے کے قریب پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ جوناگڑھ میں جمعہ کی رات سینکڑوں لوگوں کے ہجوم نے غیر قانونی درگاہ کو لے کر ہنگامہ کیا۔ غیر قانونی درگاہ کے خلاف انتظامیہ کے نوٹس کے بعد مشتعل ہجوم نے پتھراؤ کیا اور پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ حملے میں ڈپٹی ایس پی، خاتون پی ایس آئی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سبھی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس پتھراؤ کرنے والوں کی شناخت کر رہی ہے۔

جوناگڑھ کے ایس پی روی تیجا نے بتایا کہ 'اس معاملے میں اب تک 174 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی پتھراؤ کرنے میں ملوث ہے ان سبھی کو گرفتار کیا جائے گا۔ ایس پی نے مزید کہا کہ ' ایک شہری ہلاک ہوا ہے۔ لیکن یہ تفتیش کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ پتھر لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بھیڑ پر قابو پانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغنے اور لاٹھی چارج کیا۔ فی الحال علاقے میں کافی کشیدگی ہے۔ بڑی تعداد میں پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ram Navami Clash in Vadodara وڈودرا میں رام نومی کے دوران پتھراؤ معاملے میں 24 گرفتار

واضح رہے کہ انتظامیہ نے جوناگڑھ کے اپرکوٹ ایکسٹینشن میں درگاہ کے حوالے سے غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس دیا تھا۔ علاقے کے لوگ اس کی مخالفت کر رہے تھے جس درگاہ کو ہٹانے کا نوٹس دیا گیا تھا وہ مجیواڑی دروازے کے بالکل سامنے واقع ہے۔ پانچ دن کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود نوٹس کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا کیا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔ جمعہ کی شام میونسپل کارپوریشن کی ٹیم انہدام کا نوٹس دینے پہنچی تھی جس کے خلاف بھیڑ جمع ہوگئی اور پتھراؤ شروع ہو گیا۔

Last Updated : Jun 17, 2023, 3:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.