ETV Bharat / state

Uniform Civil Code یکساں سول کوڈ سے مسلمانوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، صوبہ خان پٹھان - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

احمدآباد میں واقع شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یکساں سول کوڈ سے مسلمانوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

Uniform Civil Code
Uniform Civil Code
author img

By

Published : Jul 17, 2023, 12:12 PM IST

یکساں سول کوڈ سے مسلمانوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا

احمدآباد: ملک میں یونیفارم سول کوڈ کے تعلق سے لا کمیشن نے عوام سے رائے مانگی ہے۔ ایسے میں ایک طرف اقلیتی طبقے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے تو وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو یکساں سول کوڈ کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہیں میں سے احمدآباد کی شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان بھی ایک ہیں۔ انہوں نے یونیفارم سول کوڈ کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ کے نام پر مسلمانوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن مسلمانوں کو اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صوبہ خان پٹھان نے اس تعلق سے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ آنے سے سب کے لیے یکساں قانون ہو جائے گا۔ ہر الیکشن سے پہلے ایک ایشو بنایا جاتا ہے۔ پہلے تین طلاق، اس کے بعد سی اے اے، این آر سی اور اب لوک سبھا کے انتخابات سے قبل یونیفارم سول کوڈ کا معاملہ اٹھایا جا رہا ہے۔ سی اے اے، این آر سی میں بھی مسلمانوں کو بھڑکایا گیا ہے۔ بی جے پی کی مخالف جتنی بھی پارٹیاں ہیں وہ یونیفارم سول کوڈ کے نام پر عوام کو ڈرا رہی ہیں۔ دھمکا رہی ہیں۔ یونیفارم سول کوڈ سے مسلمانوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی لیکن اس سے فائدہ ضرور پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیفارم سول کوڈ آنے سے اچھے قوانین بنائے جائیں گے۔ اگر سرکار یونیفارم سول کوڈ کا قانون نافذ کرتی ہے تو ہم شاہ عالم درگاہ سے اس قانون کو قبول کرتے ہیں، اس کا استقبال کرتے ہیں۔ سول کوڈ آ جانے سے کافی فائدہ پہنچے گا۔ ہم بھی اگر ہندو علاقے میں گھر لینا چاہیں گے تو وہاں گھر لے سکیں گے اور آشانت دھارا جیسا قانون بھی ختم ہو جائے گا۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ شانتی بنائے رکھیں۔ اگر کوئی بھی یونیفارم سول کے تعلق سے میٹنگ رکھتا ہے یا عوامی تقریب رکھتا ہے تو اس میں نہ جائیں۔ ماحول کو خراب ہونے سے بچائیں اور یونیفارم سول کوڈ سے نہ ڈریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.