ETV Bharat / state

BSF Apprehends Two Pakistani Fishermen گجرات میں دو پاکستانی ماہی گیر گرفتار - دو پاکستانی گرفتار

گجرات بی ایس ایف نے بھارتی سرحد سے دو پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔ BSF Apprehends Two Pakistani Fishermen

گجرات سے دو پاکستانی ماہی گیر گرفتار
گجرات سے دو پاکستانی ماہی گیر گرفتار
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 8:57 PM IST

کچھ: ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں بی ایس ایف کی ٹیم نے دو پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔ یو اے وی مشن اور بی ایس ایف ٹیم کی ایک مشترکہ مہم کے دوران ان دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ کچھ دنوں قبل ایک پاکستانی مچھلی پکڑنے والی کشتی کو ضبط کیا گیا تھا حالانکہ ماہی گیر کشتی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ آج ایک مشترکہ مہم کے دوران دو ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت محمد یاسین شیخ (35) اور محمد شیخ (25) کے طور پر کی گئی ہے۔یہ دونوں پاکستان کے سوجاوالی کے رہنے والے ہیں۔ BSF Apprehends Two Pakistani Fishermen

دس اکتوبر کو صبح 40: 11 بجے اے ایف ایس نالیہ کے ذریعے شروع کیے گئے ایک یو اے وی مشن کے اہلکاروں نے حرامی نالہ علاقے میں کچھ پاکستانی ماہی گیری کشتیوں اور ماہی گیروں کی نقل و حرکت دیکھی۔ اور ان پر مسلسل نظر بنائے رکھا اور بی ایس ایف بھوج کو اس کی اطلاع دی۔بی ایس ایف بھوج نے 900 کلو میٹر میں پھیلے حرامی نالہ کچھ علاقے میں فورا ایک مہم چلائی اور دو پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔ آپریشن جاری ہے۔ مزید تفتیش میں مزید پاکستانی ماہی گیروں کے پکڑے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : BSF Apprehends Two Pakistani Fishermen: گجرات میں بی ایس ایف نے دو پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.