بھارت ۔ چین کے درمیان لداخ اور ڈوکلام مسئلہ پر کشیدگی جاری ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو خودانحصار بنانے کے مقصد سے 'آتمانربھربھارت' مہم شروع کی ہے۔ اسی دوران بھارت کی ایک مشہور ڈیری کمپنی امول نے چینی سامان کے بائیکاٹ کے لیے مہم چھیڑی ہے۔
-
#Amul Topical: About the boycott of Chinese products... pic.twitter.com/ZITa0tOb1h
— Amul.coop (@Amul_Coop) June 3, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#Amul Topical: About the boycott of Chinese products... pic.twitter.com/ZITa0tOb1h
— Amul.coop (@Amul_Coop) June 3, 2020#Amul Topical: About the boycott of Chinese products... pic.twitter.com/ZITa0tOb1h
— Amul.coop (@Amul_Coop) June 3, 2020
امول نے اپنے ایک اشتہار میں چینی ساز و سامان و اشیا کے بائیکاٹ سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔ اشتہار میں 'امول لڑکی کو چین سے مشابہت کردہ ڈرائیگن سے لڑتا ہوا دکھایا گیا جس کا عنوان 'ڈرائیگن کو باہر نکالو' رکھا گیا۔
امول نے اشتہار کو ٹویٹر پر بھی شائع کیا تھا جس کے بعد امول کے پیج کو بلاک کردیا گیا تھا لیکن آج امول کا سوشل میڈیا پیج دوبارہ بحال کردیا گیا۔
امول اپنے پراڈکٹس پر جلی حروفوں میں 'میڈ ان انڈیا' لکھتا ہے۔
امول ہمیشہ مختلف سیاسی و سماجی امور پر اپنی تخلیقات کے ذریعہ رائے پیش کرتا ہے۔ تاہم موجودہ ماحول میں امول نے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا موضوع چنا تھا۔