گجرات میں کورونا وائرس کے 12000سے زائد نئے معاملے درج کیے گئے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پا کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک اضافہ ہورہا ہے۔
گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5000کو تجاوز کر چکی ہے جس کےسبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5615 ہو گءی ہے گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 121 افرد ہلاک ہوا ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس 12206 نیے معاملے سامنے آئے ہیں.
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 346063 ہو گئی ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4339 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل فعال کیسیز کی تعداد 76500 ہے، جس میں سے 353 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 76147 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 4631 سورت میں 1553 وڈودرا میں 460 گاندھی نگر میں 150 بھاؤنگر میں 165 بناس کانٹھا میں 263 راجکوٹ میں 764 سریندر نگر میں 76 پاٹن میں 104 امریلی میں 122جام نگر میں 324مہسانہ میں 485 کچھ میں 176 نیے کووڈ معاملات درج کئے گئے ہیں۔