گجرات میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریاست کے کَچھ، موربی، گاندھی نگر، جام نگر، راجکوٹ، ،سریندر نگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے احمد آباد میں بھی محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل پڑے۔
سنہ 2001کے بعد آج ایک بار پھر گجرات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریختر اسکیل پر 5.8 شدت درج کی گئی۔
زلزلے کا مرکز راجکوٹ کے شمال مغرب میں 122 کلومیٹر تک بتایا گیا ہے، ابھی تک کسی قسم کے کوئی بھی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، اس کے ساتھ ہی احمدآباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
اس کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع جس میں خاص طور سے احمدآباد، گاندھی نگر، جامنگر ،موربی، راجکوٹ سریند نگر جیسے اضلاح ان کا شمار ہوتا ہے، میں زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کو گھر میں رہنے کی تلقین کی جارہی لیکن اس دوران زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے لوگ ڈر کر باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گجرات میں 26 جنوری سنہ 2001 میں خطرناک زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 6.9 درج کی گئی تھی۔