راجستھان مدرسہ بورڈ کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق 27 مدرسہ پیرا ٹیچر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ مدرسہ بورڈ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق 24 خاتون پیرا ٹیچر 2 مرد پیرا ٹیچر جو پیرا کی وجہ سے اپنا تبادلہ کروانا چاہ رہ تھے اور ایک نابینا کا تبادلہ کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ آج اقلیتی وزیر صالح محمد کی رہائش گاہ پر کثیر تعداد میں مدرسہ پیرا ٹیچر پہنچے تھے اور اپنے تبادلہ کرنے کا مطالبہ کر رہیں تھے جس کے بعد میں آج دیر شب کو مدرسہ بورڈ کی جانب سے 27 مدرسہ پیرا ٹیچر کے تبادلے کی فہرست جاری کی گئی۔
یہ مدرسہ بورڈ کی سیکرٹری کی جانب سے تبادلہ فہرست جاری کی گئی، وہی تبادلہ فہرست جاری ہونے کے بعد میں دیگر مدرسہ پیرا ٹیچر میں غصہ نظر آرہا ہے۔