پولیس نے بتایا کہ کپڑونج موڈاسا روڈ پر ایچ ایم انڈسٹریز کے نزدیک صبح ایک نامعلوم ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی جس سے کار پلٹ گئی۔
حادثے میں کار میں سوار کپڑ گنج کے انکلئی گاؤں میں رہنے والے بھلا بھائی پرمار کی بیوی مدھوبین، پروت بھائی پرمار کی بیوی پشی بین اور ان کے بیٹے راکیش کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور چھ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایاگیا ہے جہاں مرہم پٹی کے بعد انہیں چھٹی دےدی گئی۔ سبھی ایک ہی خاندان کے لوگ کار میں سوار ہوکر انکلئی سے ایک رشتے دار کے یہاں جارہے تھے۔
پولیس معاملہ درج کرکے فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش کررہی ہے۔