احمدآباد: گجرات کے شہر احمدآباد کے دریاپور میں رہنے والی ایک خاتون نے احمدآباد سابر متی ندی Ahmedabad Riverfront میں خودکشی کرنے کی کوشش 6 مئی کو کی تھی لیکن تین بہادر لڑکوں نے اس لڑکی کو خود کشی کرنے سے بچا لیا۔ جن تین لڑکوں نے لڑکی کو بچایا ان میں اوزیف ترمذی، امان کاکو والا، محسن پتنگ والا شامل ہیں۔ اس تعلق سے اوزیف ترمذی نے کہا کہ ہم لوگ احمدآباد کے لال دروازہ لکی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے بیٹھے تھے اور اسی وقت ہمارے دوست محسن پتنگ والا کا فون آیا کہ ریور فرنٹ پر ایک لڑکی خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور تم لوگ جلد آؤ۔ ہم لوگ فوراً 5 منٹ میں ریور فرنٹ رائے کھڑ سرکل پہنچے۔ وہاں پہنچ کر خودکشی کرنے جا رہی لڑکی کو ہم نے پکڑا لیکن وہ ہاتھ چھڑا کر روڈ پر بھاگنے لگی اور ریور فرنٹ کے نیچے والے حصے میں پہنچ گئی لیکن کسی طرح ان کو ہم لوگوں نے روکا اور آرام سے بیٹھا کر ان کو پانی پینے کو دیا اور انہیں بہت دیر تک سمجھایا۔ In Ahmedabad, three boys saved the life of a girl۔
واضح رہے کہ احمدآباد کی ریور فرنٹ میں خود کشی کرنے والی یہ شادی شدہ خاتون اپنے سسرال والوں سے پریشان ہو گئی تھی۔ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آگئی تھی اور اس خاتون ریور فرنٹ پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس سے قبل اس نے ایک ویڈیو بھی بنائی جس میں اس نے بتایا ہے کہ اس کی شادی کم عمری میں کر دی گئی۔ میری شادی 13 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ میں احمدآباد کے دریاپور میں رہتی ہوں اور اس کا تعلق راجستھان کے ٹونک سے ہے۔ میرے شوہر کی عمر مجھ سے دوگنی ہے۔ میرا بچہ مجھے دیتے نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:
- Ayesha suicide case: عائشہ خودکشی کیس میں شوہر کو 10 سال کی قید
- Boy sets girl, himself on fire: کیرالا میں لڑکے نے لڑکی کو آگ لگاکرخودکشی کرلی، دونوں ہلاک
انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے کی کوشش والے خاتون کے شوہر کو بلایا گیا تب بھی اس نے اپنی بیوی پر توجہ نہیں دی اور ایک گھنٹے بعد پولس آئی اور لڑکی کو پولس کے پاس سونپا۔ واضح رہے کہ اس معاملے کی شکایت ریور فرنٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی جہاں پولیس اس لڑکی سے پوچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے اس کے شوہر کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے لیکن متاثرہ لڑکی اب سامنے نہیں آ رہی ہے۔