حالیہ دنوں میں گجرات کی عدالتوں کے ذریعہ راہل گاندھی کو تیسری بار سمن جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے ایک مقامی رکن اسمبلی پورنیش مودی نے کرناٹک کے کولار میں راہل گاندھی کی 13 اپریل کو وزیراعظم مودی اور مودی کمیونٹی پر کیے گئے تبصرہ کے بعد ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی کی نیرو مودی اور للت مودی کے ساتھ مبینہ طور پر قربت پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام مودی چور ہیں۔