احمدآباد: محرم کے تعزیہ اٹھاتے وقت تعزیہ پر بجلی کے تار لگ گئے تھے۔ جس کی وجہ سے چھبیس افراد زخمی ہوگئے تھے اور دو افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اب گجرات حکومت نے انہیں امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ دراصل محرم کے دن دھورا جی میں سول پاڑا علاقے کے جونا اپلیٹیا میں محرم کے جلوس کے دوران تعزیہ کو اٹھاتے وقت تعزیہ کا بجلی سے ٹکرانے کی وجہ سے بجلی کے کرنٹ سے دو افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 26 لوگوں کو کرنٹ لگا تھا۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس معاملے کو دیکھتے ہوئے گجرات حکومت نے ان لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ جس کے تحت اس حادثے میں ہلاک ہونے والے دو لوگوں کو 4 لاکھ روپے اور فی زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Muharram Processions راجکوٹ: تعزیہ اٹھاتے وقت 15 لوگوں کو کرنٹ لگا، دو افراد ہلاک
واضح رہے کہ اس معاملے کے بعد دھوراجی کے سابق ایم ایل اے للت وسویا نے بھی چیف منسٹر کو خط لکھ کر چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے مدد مانگی تھی اور انہوں نے کہا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کے لواحقین کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد دی جانی چاہیے۔ تمام زخمیوں کی مالی حالت خراب ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انہیں بھی بروقت مناسب مدد ملے۔
اطلاع کے مطابق سول پاڑا علاقہ میں محرم کا تعزیہ اٹھاتے وقت عقیدت مندوں کو کرنٹ لگ گیا تھا۔ پی جی وی سی ایل کی بجلی کی مین لائن پر تعزیہ ٹکرانے سے یہ حادثہ واقع ہوا تھا۔ جس میں پندرہ افراد کو کرنٹ لگا جب کہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔ انہیں دھوراجی کے سرکاری اسپتال اور پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا تھا۔ اس حادثے کی وجہ سے پورے شہر میں رنج وغم کا ماحول چھا گیا تھا۔ اس غم خوار حادثہ میں ساجد جمعہ شاندھی اور جنید حنیف منجوٹھی نامی دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔