ریاست گجرات میں مسجد ون مومنٹ کا کام زورو شور سے چل رہا ہے ، مساجد میں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسجد ون مومنٹ کے تحت مساجد کو تیار کیا جا رہا ہے ۔مسجد صرف نماز پڑھنے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود و ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے،اس مقصد کو لے مسجد ون مومینٹ چلائی جا رہی ہے۔ مسجد ون مومینٹ کیا ہے اور کیا کام ہو رہا ہے؟ اس سے کتنا فائدہ کتنا نقصان ہے؟ اس پر مسجد ون مومینٹ گجرات کے ذمہ دار کوثر علی سید نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔
مسجد ون مومنٹ کے ذمہ دار کوثر علی سید نے کہا کہ ہم نے دس مساجد کو اب تک مسجد ون مومنٹ میں شامل کیا ہے، ہم ایک ماڈل مسجد بنانا چاہتے ہیں، ہم نےمیڈیکل کیمپ اور ای گورننس میں ڈاکومنٹ بنانے والے کیمپ ہم نے ان مساجد میں تیار کیا ہے، جس میں الیکشن کارڈ، آیوشمان کارڈ پین کارڈ جیسے ڈاکیومنٹ بنا رہے جا رہے ہیں اور ساتھ میں شفا میڈیکل کے ساتھ ہم مساجد میں میڈیکل کیمپ بھی لگا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سات سو سے زائد لوگوں کا او پی ڈی کیا ہے اور ساڑھے تین سو سے زیادہ آیوشمان کارڈ ہم اب تک بنا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارا پہلے مرحلے کا کام تھا اب دوسرے مرحلے میں ہم لوگ مختلف علاقے میں والینٹرس کی ٹیم بنائیں گے، اس ٹیم کے ذریعہ سے ہر ایک علاقے میں ایک مرکز بنے گا جس کے تحتمرکز ہم ڈاکومنٹ بنانے کا کام کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ مسجد کے اطراف میں رہنے والے لوگوں کا ڈیٹا کلینڈر کیپچر کریں گے اور ہم جائزہ لیں گے کہ کس مسجد کے اطراف میں کیا مسائل ہیں، کتنی بیوہ اس علاقے میں رہتی ہیں اور انہوں نے بیوہ پینشن فارم بھرا ہے یا نہیں، تاکہ انہیں پینشن سرکار کی طرف سے مل سکے اور مسجد کے اطراف میں کتنے بچے پڑھائی کر رہے ہیں انہیں کس طریقے سے اسکالرشپ سرکار کی طرف سے مل رہی ہے، اور کون سی اسکالرشپ کے وہ مستحق ہیں وہ اسکالرشپ ہم دلانے کی کوشش کریں گے.
انہوں نے کہا کہ مسجد ون مومینٹ پروجیکٹ میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک کے لوگوں کی تمام ضرورتوں کو مسجد میں پورا کیا جائے گا۔ ابھی تک ہم نے 10 مسجد کو اس طرح کا ماڈل بنانے کی کوشش کی ہے اور ہم چاہتے کہ ہماری یہ مساجد کو دیکھ کر اور بھی مساجد والے مزید مسجد ون مومینٹ جیسا کام کریں۔ پورے ہندوستان میں مسجد ون مومنٹ چلائیں جارہی ہے ۔فی الحال سات سو مسجد میں کام شروع ہو چکا ہے 2700 مساجد پورے ہندوستان میں اس میں رجسٹر ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:Masjid One Movement: گجرات میں جمعیت علما ہند کی جانب سے ’مسجد ون مومنٹ‘ کا آغاز