ETV Bharat / state

گجرات میں ہیرا کاروباری کے یہاں 8900 کیریٹ ہیروں کا پتہ چلا - گجرات میں ٹیکس چوری

محکمۂ انکم ٹیکس نے گجرات کے ایک اہم ہیرا کاروباری کے یہاں چھاپے ماری کرکے نہ صرف 10.89 کروڑ روپیے کی قیمت کے 8900 کیریٹ بلا حساب والے ہیروں کا پتہ لگایا ہے بلکہ اس دوران 1.95 کروڑ روپیے کی نقد اور زیورات بھی ضبط کیے ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 8:03 PM IST

محکمہ نے بتایا کہ ٹیکس چوری کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 22 ستمبر کو گجرات کے صف اول کے ایک ہیرا ایکسپورٹر کے احاطوں پر تلاشی اور ضبط کی مہم چلائی گئی۔

یہ گروپ ہیرے کی تجارت کے علاوہ ٹائلس بنانے کے بھی کاروبار سے وابستہ تھا۔ اس مہم میں گجرات کے سورت، نوساری، موربی، وانکانیر اور مہاراشٹر کے ممبئی واقع 23 احاطوں کو شامل کیا گیا۔

تلاشی کی اہم خصوصیات میں بڑی مقدار میں کاغذی اور ڈیجیٹل کے طور پر بلا حساب والے ڈیٹا کو ضبط کیا جانا شامل ہے، جو سورت، نوساری اور ممبئی میں اپنے معتمد اہلکاروں کے تحفظ میں خفیہ مقامات پر رکھے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi In UNGA: دنیا میں انتہا پسندی کا خطرہ بڑھ رہا ہے

ڈیٹا میں گزشتہ پانچ برسوں کے لیے بلا حساب والے خرید، بلا حساب والے فروخت، خرید کے لیے ایڈجسٹمنٹ انٹریز لینا، جن کے خلاف نقد حاصل ہوتی ہے، انگڈیا فرموں کے ذریعے سے اس طرح کی نقد اور اسٹاک کی آمد و رفت، انگڈیا کے پاس بلا حساب والے نقد رکھنا، جائداد اور اسٹاک کی خرید کے لیے ایسی بے حساب والی آمدنی کی سرمایہ کاری اور اسٹاک وغیرہ کے ثبوت شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.