ETV Bharat / state

Swachh Bharat Mission احمد آباد کا جوہا پورہ ایک عدد ٹوائلٹ سے محروم - Exclusive conversation with Mirza Haji Israr Baig

احمد آباد کے جوہا پورہ علاقہ میں بڑی تعداد میں مسلم آباد ہیں اور وہاں پر ایک عدد ٹوائلٹ کے لیے لوگ سرکاری بیت الخلاء کے لیے ترس رہے ہیں۔ کیا کچھ وجہ ہے کہ سرکاری ٹوائلٹ سے یہاں کے لوگوں کو محروم رکھا گیا ہے۔ اس پر مکتم پورا (جوہاپورا) کے کونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ اور سماجی کارکن افضل خان سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا انصاری نے خصوصی گفتگو کی۔ Former President APJ Abdul Kalam۔ Swachh Bharat Abhiyan

مکتم پورا کے کونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ اور سماجی کارکن افضل خان سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا انصاری کی خصوصی گفتگو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 4:51 PM IST

مکتم پورا کے کونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ اور سماجی کارکن افضل خان سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا انصاری کی خصوصی گفتگو

احمد آباد: ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کا جوہا پورہ ایک عدد ٹوائلٹ سے محروم ہے۔ اس تعلق سے مکتم پورہ کے کونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہم احمدآباد میونسپل کارپوریشن سے گہار لگا رہے ہیں کہ احمد آباد کے جوہا پورا میں جہاں بڑی تعداد میں مسلم آباد ہیں۔ وہاں پر کارپوریشن کی طرف سے ٹوائلٹ بنائی جائے لیکن آج تک چاہے وہ ریاستی حکومت ہو پی ایم او ہو یا احمد آباد میونسپل کارپوریشن ہو کسی نے بھی ٹوائلٹ بنانے کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا اور آج تک جوہا پورہ کے لوگ ٹوائلٹ سے محروم ہیں اسی علاقہ میں سرخیز ہے اور سرخیز روزہ جو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ہے پوری دنیا سے لوگ وہاں گھومنے آتے ہیں۔ بڑی تعداد میں دوسرے ممالک کے سیاح جب بھی احمد آباد آتے ہیں تو سرخیز روضہ کی سیر ضرور کرتے ہیں۔ یہاں پر وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام بھی آچکے ہیں اور" کچھ دن تو گزارو گجرات "میں کی بات کر چکے ہیں۔ لیکن اب تک یہاں پر ٹوائلٹ بنانے کی کوئی بات نہیں کی گئی صرف کاغذات پر سوال وجواب ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:
سوچھ بھارت مشن تشہیری مہم تک محدود

احمد آباد کا اے پی ایم سی مارکیٹ کافی مشہور ہے

احمد آباد میں اے پی ایم سی مارکیٹ ہے جہاں پورے گجرات سے اور دوسری ریاستوں سے سبزیاں آتی ہیں اور پورے احمد آباد میں فروخت کی جاتی ہے۔ جس کے لیے بہت سارے ٹرکس احمد آباد میں آتی ہیں اور ٹرک ڈرائیوروں کو اگر کہیں بھی حاجت ہو تو وہ کس جگہ پر ٹوائلٹ کے لیے جائیں۔ اس کا انتظام بھی آس پاس کے علاقہ میں نہیں ہے۔ جوہا پورہ میں ٹوائلٹ کی سخت ضرورت ہے لیکن ٹوائلٹ بنائی نہیں جا رہی ہے حالانکہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے احمدآباد میں بہت سارے ٹوائلٹ بنائے ہیں۔ جو احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام چل رہے ہیں اور اس کے علاوہ پنک ٹوائلٹ ڈیلکس ٹوائلٹ اور پرائیویٹ ٹولٹ بھی بہت ساری تنظیموں نے بنائے ہیں اور کارپوریشن نے بھی بناے ہیں لیکن کارپوریشن رکو ٹوائلٹ کی جگہ بھی بتائی گئی کہ یہاں پر ٹوائلٹ بنایا جا سکتا ہے لیکن اب تک ٹوائلٹ سے یہ علاقہ محروم ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں پر ہر دن آنے والے مسافروں اور روزی روٹی کمانے والے ڈرائیوروں اور نوکری پر جانے والے ملازموں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد کے جوہا پورہ میں چھ لاکھ سے زائد مسلم آباد ہیں اور یہاں کا ایم ایل اے بی جے پی کا ہے اور ایم پی بھی بی جے پی کے ہیں۔ اس علاقہ کے اس کے باوجود ابھی تک یہاں پر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔ جو بہت دکھ کی بات ہے۔ اس کے لیے ہم نے پی ایم مودی سے لے کر تمام عہدے داروں کو مکتوب لکھے ہیں لیکن ابھی تک سب سوال وجواب جو ہیں وہ کاغذات پر چل رہے ہیں۔ کسی چیز کا عمل نہیں ہو پایا۔ اس لیے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علاقہ میں جلد از جلد ٹوائلٹ بنائی جائے تاکہ لوگوں کو راحت پہنچ سکے۔ اس معاملے پر سماجی کارکن افضل خان نے کہا کہ یہاں پر سرخیز روضہ رولڈ ہیریٹج سائٹ ہے اور زائرین پوری دنیا سے یہاں آتے ہیں۔

احمد آباد کا سرخیز روضہ کافی مشہور ہے

آپ ورلڈ ہیریٹج سائڈ احمد آباد کی کھولیں گے تو اس میں سب سے پہلے سرخیز روضہ سرفہرست آئے گا۔ یہاں پر بہت زیادہ ٹوائلٹس اور باتھ رومس کی ضرورت ہے تو میں یہ سرکار سے اپیل کرتا ہوں کہ سوچھ بھارت مشن کے احمد آباد کے جوہا پورا کو محروم نہ رکھا جائے رہا اور یہاں پر ایک ایسا کمپلیکس بنائیں جس میں زائرین کے لیے ٹوائلٹ باتھ روم اور تھوڑا اس طرح آرام کرنے کے لئے روم ہو یہام اے پی ایم سی ہے یہاں پر ہندوستان سے بیوپاری آتے ہیں اور لوڈنگ والے لوگ اتے ہیں مزدور آتے ہیں۔ انہیں بیت الخلا جانے میں بہت دقت ہوتی ہے بہت دور دراز جا کر ان کو بیت الخلا ملتی ہے ایسے میں یہاں پر بھی اگر ایک کا ٹوائلٹ بنائے جائے تو ہم سرکار کی بہت ہی مشکور اور ممنون رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.